قومی خبریں

زرعی قانون کے خلاف وجے دشمی پر پی ایم مودی، اڈانی اور امبانی کا کسانوں نے جلایا مجسمہ

کسانوں نے مرکزی حکومت سے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ناراض کسانوں نے وجے دشمی کے موقع پر پی ایم مودی، اڈانی اور امبانی کے مجسمے کو نذر آتش کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

زرعی قوانین کے خلاف پنجاب میں وجے دشمی کے موقع پر کسانوں کے ذریعہ وزیر اعظم مودی، اڈانی اور امبانی کے مجسموں کو نذر آتش کرنے کے بارے میں ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ "یہ کل پورے پنجاب میں ہوا۔ یہ افسوسناک ہے کہ پنجاب کے عوام وزیر اعظم کے خلاف اس قدر ناراضگی محسوس کر رہے ہیں۔ یہ ایک بہت ہی خطرناک مثال ہے اور ہمارے ملک کے لئے برا ہے۔ وزیر اعظم مودی کو فوری طور پر کسانوں سے رابطہ کرنا چاہیے اور ان کی بات سننی چاہیے۔

Published: undefined

غور طلب بات یہ ہے کہ پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ کسانوں نے مرکزی حکومت سے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ناراض کسانوں نے وجے دشمی کے موقع پر پنجاب کے کلیاں والی منڈی میں وزیر اعظم مودی، صنعتکار گوتم اڈانی اور مکیش امبانی کا 20 فٹ کا مجسمہ نذر آتش کیا۔ اس دوران کسانوں کے ساتھ خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

Published: undefined

کسانوں کا کہنا ہے کہ نیا زرعی قانون کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ دیگر طبقات کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔ کسانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس قانون سے دکانداروں، تاجروں اور متوسط ​​طبقے کے لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کاشتکاروں نے کہا کہ اس نئے زرعی قانون میں ایم ایس پی کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مودی حکومت کی نیت کے بارے میں اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ کسانوںکا کہنا ہے کہ جب تک مرکز ان زرعی قوانین کو واپس نہیں لے گا اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا، وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined