قومی خبریں

نومبر میں جی ایس ٹی کی آمدنی 1.31 لاکھ کروڑ روپے سے متجاوز

اس سال ستمبر میں جی ایس ٹی کی آمدنی 1.17 لاکھ کروڑ روپے تھی، نومبر 2021 میں جمع کی گئی رقم پچھلے سال اسی مہینے میں 104963 کروڑ روپے کی آمدنی سے 25 فیصد زیادہ ہے۔

جی ایس ٹی، تصویر آئی اے این ایس
جی ایس ٹی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی کے ساتھ، جی ایس ٹی محصول کی وصولی میں بھی اضافہ کا رجحان دکھائی دے رہا ہے اس سال نومبر میں جی ایس ٹی کی آمدنی 131526 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ جولائی 2017 میں بالواسطہ ٹیکس نظام کے نفاذ کے بعد نومبر میں جمع ہونے والا جی ایس ٹی ریونیو دوسرا سب سے زیادہ ماہانہ ریونیو ہے جو اس سال اپریل میں 1.40 لاکھ کروڑ روپے کی آمدنی کے بعد جمع ہوا۔ اکتوبر 2021 میں 130127 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی ریونیو اکٹھا کیا گیا اور نومبر لگاتار دوسرا مہینہ رہا جب جی ایس ٹی ریونیو کی وصولی 1.30 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ تھی۔

Published: undefined

اس سال ستمبر میں جی ایس ٹی کی آمدنی 1.17 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ نومبر 2021 میں جمع کی گئی رقم پچھلے سال اسی مہینے میں 104963 کروڑ روپے کی آمدنی سے 25 فیصد زیادہ ہے۔ کورونا کی دوسری لہر اور سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس سال جون میں جی ایس ٹی کی آمدنی ایک لاکھ کروڑ روپے سے کم تھی۔ اس سے پہلے مسلسل نو ماہ تک یہ ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ تھی۔ اب دوبارہ جولائی، اگست، ستمبر اور اکتوبر کے ساتھ ساتھ نومبر میں بھی ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہو چکی ہے۔

Published: undefined

اس سال نومبر میں جی ایس ٹی کی کل آمدنی 131526 کروڑ روپے رہی ہے۔ اس میں سی جی ایس ٹی 23978 کروڑ روپے، ایس جی ایس ٹی 31127 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 66815 کروڑ روپے اور معاوضہ سیس 9606 کروڑ روپے ہے۔ آئی جی ایس ٹی میں درآمدات پر 32165 کروڑ روپے جی ایس ٹی اور معاوضہ سیس میں درآمدات پر 653 کروڑ روپے جی ایس ٹی شامل ہے۔

Published: undefined

حکومت نے سی جی ایس ٹی میں میں 27273 کروڑ روپے اورایس جی ایس ٹی میں 22665 کروڑ روپے دئیے ہیں۔ اس باقاعدہ تقسیم کے بعد اکتوبر میں سی جی ایس ٹی 51251 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی 53782 کروڑ روپے رہا ہے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق اس سال اکتوبر میں جی ایس ٹی ریونیو میں اضافہ درآمدات پر جمع ہونے والے ریونیو میں اضافے کی وجہ سے زیادہ ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined