قومی خبریں

جموں وکشمیر اور لداخ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران یکے بعد دیگر 6 زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے

کے مطابق پہلا زلزلہ ہفتے کے روز رام بن ضلع میں دو بجکر تین منٹ پر آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ، تصویر یو این آئی
زلزلہ، تصویر یو این آئی 

سری نگر: جموں وکشمیر اور لداخ میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران یکے بعد دیگر چھ زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق پہلا زلزلہ ہفتے کے روز رام بن ضلع میں دو بجکر تین منٹ پر آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی۔ دوسرا زلزلہ لداخ میں آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.5 ریکارڈ کی گئ۔

Published: undefined

ہفتے کے روز ہی تیسرا زلزلہ ڈوڈہ میں آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ چوتھا زلزلہ اتوار کی صبح لداخ میں آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 درج کی گئی۔ پانچواں زلزلہ اتوار کی صبح کو ہی کٹرا میں آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 درج کی گئی۔ چھٹا زلزلہ لداخ میں آیا جس کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔

Published: undefined

بتادیں کہ جموں وکشمیر میں منگل کی دو پہر کو 5.4 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز ضلع ڈوڈہ تھا اور اس زلزلے سے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ انسانی مداخلت زلزلوں کے آنے کی وجہ ہوسکتی ہے لیکن اس سے بڑے پیمانے کے زلزلے نہیں آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ آنے میں شدت سے زیادہ مرکز اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

Published: undefined

ماہرین کے مطابق زلزلے آنے کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی ہے البتہ ڈیٹا کی تحقیق کے بعد سائنسدان یہ کہہ سکتے ہیں کہ کسی خاص جگہ چار پانچ سال میں زلزلہ آسکتا ہے جس کی شدت یہ ہوسکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا کہا کہ جموں و کشمیر میں سالانہ قریب تین سو زلزلے آتے ہیں لیکن ان میں سے بیشتر ایسے ہوتے ہیں جنہیں محسوس نہیں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن بدقسمتی کی بات یہ ہے ہم زلزلوں سے محفوظ رہنے کے لئے بالکل تیار نہیں ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زلزلوں کے چھ جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ منگل سے خط چناب میں زلزلے آنے کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا اور اتوار کی صبح سے لداخ یونین ٹریٹری میں زلزلے کے تین جھٹکے محسوس کئے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined