
تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
نئے سال کے ساتھ ہی ملک بھر میں موسم بھی بدل جائے گا۔ سردیاں اپنے عروج پر پہنچ جائیں گی۔ آئی ایم ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سرد موسم بوندا باندی اور ہلکی بارش لائے گا۔ محکمہ موسمیات نے شدید سردی کے درمیان بادلوں، گھنی دھند اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ این سی آر میں گھنی دھند چھائی رہے گی۔ دن کے وقت بھی دھند اور بادل نمودار ہو سکتے ہیں۔ آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ نئے سال کے موقع پر دہلی اور این سی آر کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ یکم جنوری سے تین جنوری تک موسم صاف رہے گا۔
Published: undefined
بارش کے ساتھ ہی دہلی میں سردی بڑھے گی۔ دارالحکومت میں بدھ کا دن بھی سرد رہا۔ محکمہ موسمیات نے پہلے یلو الرٹ جاری کیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ یکم جنوری سے موسم میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔ دہلی ابر آلود رہے گا۔ یہاں کم سے کم درجہ حرارت سات ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ بیس ڈگری سیلسیس ہوسکتا ہے۔ دارالحکومت میں گھنی دھند کے لیے یلو الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
اتر پردیش میں سردی کے لئے ایلرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ریاست میں دھند اور سردی کی لہر کی توقع ہے۔ سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ اگلے تین روز کے لیے شدید سردی کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ریاست کے بیشتر علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
Published: undefined
ہندوستان کی چھ ریاستوں میں شدید سردی کے درمیان بارش ہو سکتی ہے۔ پہاڑی ریاستوں کے لیے برف باری کا انتباہ جاری کیا گیا ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری گر سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے جنوری میں کیرالہ میں گرم موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ یہاں اوسط درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریٹ اور 31ڈگری سینٹیگریٹ کے درمیان رہے گا۔ کیرالہ میں جنوری کے دوران کچھ گرمی اور بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق یہ صورتحال مغربی ہمالیہ کے علاقے میں ایک ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔ جس سے میدانی علاقوں میں موسم میں تبدیلی آسکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined