قومی خبریں

امت شاہ اگر مجھ سے کیا گیا وعدہ نبھاتے، تو مہاراشٹر میں آج بی جے پی کا وزیر اعلیٰ ہوتا: ادھو ٹھاکرے

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ میں نے امت شاہ سے کہا تھا کہ 2.5 سال تک شیوسینا کا وزیر اعلیٰ ہونا چاہئے، اگر وہ مان گئے ہوتے تو ایم اے وجود میں نہیں آتا اور اب مہاراشٹر میں بی جے پی کا وزیر اعلیٰ ہوتا

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی فائل تصویر، یو این آئی
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی فائل تصویر، یو این آئی  

ممبئی: مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کے سی ایم بننے کے ایک دن بعد سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ان سے کیا گیا وعدہ پورا کیا ہوتا تو آج ریاست میں بی جے پی کا وزیر اعلیٰ ہوتا۔

Published: undefined

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ جو کل یہ وہی تھا جو میں نے 2019 میں اتحاد کے دوران امت شاہ سے کہا تھا، میں نے کہا تھا کہ 2.5 سال تک شیوسینا کا وزیر اعلیٰ رہنا چاہئے۔ اگر وہ مان لیتے تو مہا وکاس اگھاڑی وجود میں نہیں آتا اور اب ڈھائی سال بعد مہاراشٹر میں بی جے پی کا وزیر اعلیٰ ہوتا۔

Published: undefined

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ جس طرح سے یہ حکومت بنی ہے اور شیوسینا کے ایک مبینہ کارکن (ایکناتھ شندے) کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ یہ بات میں نے امت شاہ سے کہی تھی، یہ کام عزت کے ساتھ کیا جا سکتا تھا۔ شیوسینا باضابطہ طور پر آپ کے ساتھ تھی (اس وقت)۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ یہ وزیراعلیٰ شیوسینا سے نہیں ہے۔

Published: undefined

میٹرو شیڈ کو آرے میں منتقل کرنے کے فیصلے کے بارے میں ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ میرا غصہ ممبئی کے لوگوں پر مت نکالیں۔ میٹرو شیڈ شفٹ کرنے کا فیصلہ نہ بدلیں۔ ممبئی کے ماحول سے مت کھیلو۔ دراصل، دیویندر فڈنویس نے ڈپٹی سی ایم بنتے ہی میٹرو شیڈ کو آرے میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ بی جے پی نے بڑا داؤ کھیلتے ہوئے جمعرات کے روز شیوسینا کے باغی ایکناتھ شندے کو حمایت دے کر مہاراشٹر کا وزیراعلیٰ بنا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیویندر فڈنویس نے ریاست کے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا ہے۔ پہلے خیال کیا جا رہا تھا کہ باغی شیوسینا ایم ایل اے کی حمایت والی حکومت میں فڈنویس وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

Published: undefined

اس سے قبل بی جے پی نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی تھی اور فلور ٹیسٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ بی جے پی کے مطالبے پر گورنر نے قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا تھا۔ تاہم شیوسینا نے گورنر کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ تاہم عدالت نے فلور ٹیسٹ کرانے کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد ادھو ٹھاکرے نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined