سڑک حادثہ / یو این آئی
مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں کار اور موٹر سائیکل کی شدید ٹکر میں 7 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 2 دیگر افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ مہلوکین میں 3 مرد اور 3 خواتین کے علاوہ 2 سال کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق یہ دردناک حادثہ بدھ کی دیر رات ڈنڈوری قصبے کے قریب ہوا۔
Published: undefined
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ رات 11.57 بجے وانی-ڈنڈوری روڈ پر ایک نرسری کے پاس سڑک حادثہ کی اطلاع ملی تھی۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو دونوں گاڑی سڑک کنارے ایک چھوٹی نہر میں گرے ہوئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 7 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد پولیس ٹیم اور دیگر ایجنسیوں کے ذریعہ راحت و بچاؤ مہم شروع کی گئی۔
Published: undefined
دونوں گاڑیوں کو نہر سے نکالنے کے ساتھ ہی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا۔ زخمیوں کو سنگین حالت میں قریب کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ایس پی نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے اور واقعہ سے جڑے سبھی تکنیکی پہلوؤں پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔
Published: undefined
اس دردناک حادثے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سڑک پر پہلے بھی کئی حادثات ہو چکے ہیں، جس سے مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے یہاں ٹریفک کنٹرول اور سڑک تحفظ سے متعلق اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
مہلوکین کی شناخت دیوی داس پنڈت گانگرڈے (28)، منیشا دیو داس گانگرڈے (23)، اتم ایکناتھ جادھو (42)، الکا اتم جادھو (38)، دتاتریہ واگھ مارے (45)، انوسیا دتاتریہ واگھ مارے (40) اور بھاویش دیوی داس گانگرڈے (2) کے طور پر ہوئی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے 19 جون کو پونے ضلع کے جیجوری-مور گاؤں روڈ پر بھی ایسا ہی حادثہ ہوا تھا جس میں 8 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔
Published: undefined