اتر پردیش میں سیلاب کا قہر۔ ویڈیو گریب
ملک بھر میں مانسون پوری طرح سرگرم ہے۔ اتر پردیش سمیت پورے شمالی ہند میں مسلسل بارش ہو رہی ہے جس سے ندیوں کی آبی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے اور کئی شہروں میں سیلاب جیسے حالات ہیں۔ اتر پردیش میں شدید بارش کے بعد گنگا-جمنا قہر برپا کر رہی ہے۔ یہاں 17 ضلع سیلاب کی زد میں ہیں۔ پریاگ راج میں کئی علاقے ڈوب چکے ہیں تو وہیں وارانسی سمیت کئی شہروں میں ندیوں میں زبردست طغیانی ہے۔
Published: undefined
پریاگ راج شہر کے سلوری، راجا پور، دارا گنج، بگھاڑا جیسے علاقے ڈوب گئے ہیں۔ وہیں مرزا پورا، وارانسی، چندولی، بلیا میں بھی حالات ٹھیک نہیں ہیں لیکن سب سے زیادہ اثر پریاگ راج میں دیکھنے کو ملا ہے۔ جس سنگم نگری میں 7 مہینے پہلے پیر رکھنے کی جگہ نہیں تھی، وہاں اب صرف پانی ہے۔ شمال-جنوب-مشرق-مغرب پورا سنگم علاقہ سمندر جیسا نظر آ رہا ہے۔
Published: undefined
پریاگ راج میں گنگا-جمنا کے سنگم کے بعد جو علاقے آتے ہیں، وہاں کے حالات زیادہ خراب ہیں۔ سنگم کے بعد جب گنگا آگے بڑھتی ہے تو اس میں جمنا کا پانی مل چکا ہے اور ان دنوں جمنا میں مدھیہ پردیش اور راجستھان کا بھی پانی ہے۔ مرزا پور سے بلیا تک گنگا کی لہریں خوفزدہ کر رہی ہیں۔ انتظامیہ الرٹ موڈ پر ہے اور لوگوں کو احتیاط برتنے کے لیے کہا گیا ہے۔
Published: undefined
پریاگ راج میں سیلاب سے ایسے حالات ہیں کہ گنگا اور جمنا کہاں ہیں، یہ پتہ لگانا مشکل ہے۔ قلعہ گھاٹ سے جھونسی تک سب برابر ہو گیا ہے۔ دونوں ندیاں پریاگ راج میں خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہیں۔ سب سے بُرا حال گنگا کے ترائی والے علاقوں کا ہے۔ بیلا، کچھار، راجا پور، تیلیر گنج، سونوٹی، بگھاڑا، یہ وہ علاقے ہیں جو گنگا کی زد میں ہیں۔
Published: undefined
پریاگ راج میں گنگا کے ساحل پر سینکڑوں گھروں میں سیلاب کا پانی داخل ہو چکا ہے۔ کھانے پینے کی اشیا یا تو پانی میں بہہ گئی ہے یا پھر خراب ہو گئی ہے۔ کرجن پُل اور شنکر گھاٹ کے آس پاس کے کئی مکان ایسے بھی ہیں جو پوری طرح ڈوب گئے ہیں۔ جن مکانوں میں پہلی یا دوسری منزل نہیں ہے اسے چھوڑ کر لوگ محفوظ ٹھکانوں پر چلے گئے ہیں۔ جن کے پاس ایک سے زیادہ منزل کے گھر ہیں وہ اوپری منزل پر شفٹ ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
پریاگ راج کا رسول آباد گھاٹ بھی پوری طرح سے ڈوب چکا ہے۔ گھاٹوں پر بنے مندر زیر آب ہیں۔ اس درمیان بگھاڑا سے ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں اپنے نوزائیدہ بچے کو بچانے کے لیے ماں-باپ کمر کے اوپر پانی میں ہو کر نکل رہے ہیں۔ پریاگ راج شہر میں گنگا قہر برپا کر رہی ہے۔ سنگم کے بعد جب گنگا آگے بڑھتی ہے تو پانی دو گنا ہو جاتا ہے۔ گنگا کے پار کے ہنڈیا اور جمنا پار کے میجا علاقے میں بھی کئی گاؤں گنگا کی زد میں ہیں۔
Published: undefined
اس کے علاوہ جمنا کنارے والے علاقے آگرہ، ایٹاوہ، اوریا، حمیر پور، کانپور دیہات، فتح پور، باندا چترکوٹ سیلاب کی زد میں ہیں۔ باندا میں کین ندی میں طغیانی ہے۔ فتح پور میں جمنا کی لہریں سب کچھ غرقاب کر رہی ہیں۔ کئی سڑکیں ڈوب چکی ہیں، ضلع کی تینوں تحصیلوں میں جمنا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں، ضروری سامان کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے بجلی سپلائی روک دی گئی ہے۔
Published: undefined
سیلاب متاثرین کو راحت پہنچانے کے لیے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے 11 وزیروں کی ٹیم تشکیل کی ہے۔ یہ وزیر اپنے اپنے علاقوں میں جا کر راحت و بچاؤ کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وزیر نند گوپال گپتا کو پریاگ راج اور مرزا پور کی ذمہ داری ملی ہے۔
Published: undefined
MH_SM