قومی خبریں

ہریانہ: سینکڑوں کسانوں نے وزیر تعلیم کی رہائش کا کیا گھیراؤ، دو روزہ دھرنا شروع

کسان جیسے ہی وزیر تعلیم کی رہائش کا گھیراؤ کرنے کالونی کے گیٹ پر پہنچے تو پولیس نے انھیں روک دیا، بعد ازاں کسان دو دن کے لیے وہیں دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

وزیر تعلیم کی رہائش کا گھیراؤ کرتے کسان
وزیر تعلیم کی رہائش کا گھیراؤ کرتے کسان ویڈیو گریب

بھارتیہ کسان یونین کی اپیل پر 25 اگست کو سینکڑوں کی تعداد میں کسان یمنا نگر میں جمع ہوئے اور ہریانہ کی کھٹر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ بڑی تعداد میں کسانوں نے وزیر تعلیم کے گھر کا گھیراؤ بھی کیا اور ملاقات نہیں ہونے پر دو روزہ دھرنا شروع کر دیا ہے۔ دراصل بھارتیہ کسان یونین نے آج اپنے مطالبات کو لے کر ہریانہ میں سبھی وزراء کی رہائش پر کسان پنچایت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جیسے ہی کسان وزیر تعلیم کی رہائش پر پہنچے، اس سے پہلے ہی پولیس انتظامیہ نے پورے علاقے کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق کسان جیسے ہی کالونی کے گیٹ پر پہنچے تو انھیں روک دیا گیا۔ بعد ازاں کسان دو دن کے لیے وہیں دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔ بھارتیہ کسان یونین کے ریاستی صدر گرنام سنگھ چڈھونی نے کہا کہ جیسا برتاؤ ہمارے ساتھ وزیر محترم کر رہے ہیں، اب ان کے ساتھ بھی کسان ویسا ہی برتاؤ کریں گے۔ چڈھونی نے کہا کہ جب پہلے سے ہمارا پروگرام طے تھا تو وزیر تعلیم کو موجود رہنا چاہیے تھا۔

Published: undefined

وزیر تعلیم سے ناراض کسانوں نے یمنانگر میں ان کی رہائش کے قریب ہی سڑک پر ٹینٹ لگا کر رات گزارنے کا انتظام کرنا شروع کر دیا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ کل شام تک ایسے ہی سڑک پر بیٹھے رہیں گے، اور جب تک وزیر ان سے ملنے نہیں آتے، یا پھر ان کا کوئی نمائندہ نہیں آتا، وہ دھرنا جاری رکھیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined