لاؤڈ اسپیکر تنازعہ کے بعد جامع مسجد ممبئی کی ایک انوکھی کوشش، ’لائیو اذان ایپ متعارف‘ کرانے کی تیاری

شعیب خطیب نے کہا کہ اس نوعیت کی ایسی ایپس پہلے سے موجود ہیں، لیکن وہ پہلے سے ریکارڈ شدہ اذان بجاتی ہیں۔ جبکہ ہماری ایپ جمعہ مسجد سے براہ راست اذان پہنچاتی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

ممبئی: ممبئی کی مشہور اور تاریخی جامع مسجد کے ٹرسٹ نے 'اصلاح' کے نام سے لائیو ایپ لانچ کیا ہے۔ جو اسمارٹ فون صارفین کو نماز کے وقت لائیو الرٹ فراہم کرے گا۔ چیف ٹرسٹی اور چیئرمین شعیب خطیب نے اس کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ ممبئی اور مہاراشٹر میں ایم این ایس کے لیڈر نماز کے وقت مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر اعتراض سے سیاسی تنازعہ پیدا ہوا گیا تھا۔ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کو نماز کے اوقات سے آگاہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اصلاح کا مطلب بہتری یا سدھار ہے۔ ایپ کا تعارفی ورژن نماز کے اوقات پیش کرتا ہے اور اس میں ایک ایسا انتظام ہے جس کے ذریعے جمعہ مسجد سے وابستہ لوگوں، نمازیوں اور کمیونٹی کو اعلانات پہنچایا جاسکتا ہے۔ اس خوبصورت، تاریخی مسجد کا 360 ڈگری ورچوئل ٹور بھی سرایت شدہ ہے۔ جبکہ مستقبل میں بھی بہتری لائے جائے گی، مسجد ٹرسٹ کے چیئرمین شعیب خطیب نے کہا۔


مستقبل میں، دیگر مساجد سے لائیو اذان اور کالج کے کونسلنگ سینٹر کا لنک شامل کیا جا سکتا ہے۔ شعیب خطیب نے کہا کہ "اس نوعیت کی ایسی ایپس پہلے سے موجود ہیں، لیکن وہ پہلے سے ریکارڈ شدہ اذان بجاتی ہیں۔ جبکہ ہماری ایپ جمعہ مسجد سے براہ راست اذان پہنچاتی ہے۔ حال میں رات دس بجے اور صبح چھ بجے کے درمیان لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر تنازع کے بعد اس سافٹ ویئر کو تیار کرنے کا جامع مسجد ٹرسٹ نے فیصلہ کیا تھا۔ ٹیکنالوجی کو بدلتے ہوئے قوانین اور معاشرے کی ضروریات کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔

یہ ایپ ایمان اور قانون کے درمیان توازن قائم کرنے کا ایک بہتر طریقہ ہے۔ واضح رہے کہ ایپ کو مہا کیئر نے تیار کیا تھا، جو ناگپاڑا میں مہاراشٹر کالج آف آرٹس سائنس اینڈ کامرس میں سینٹر فار ایکسلریشن آف ریسرچ اینڈ انٹر پرینیورشپ (کیئر) کا مخفف ہے۔


کالج کے پرنسپل سراج الدین چوگلے نے کہا، "کیئر سنٹر کے چار طلباء نے ڈھائی مہینوں میں ایپ تیار کیا ہے۔ ہمارا کوئی انجینئرنگ یا مینجمنٹ کالج نہیں ہے، پھر بھی ہمارے پاس آئی ٹی انکیوبیشن سنٹر ہے۔ اس کام کے لیے جامع مسجد نے ہم سے رابطہ کیا، اور ہم نے بڑی محنت ولگن سے ڈیزائن تیار کیا۔ یہ ایک مناسب ایپ ہے۔ مستقبل میں اس میں مزید خصوصیات شامل کی جائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔