قومی خبریں

ہریانہ اسمبلی انتخابات: کھٹر حکومت کے بیشتر وزراء ہار کی جانب گامزن!

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لئے بدترین خبر یہ ہے کہ ریاستی یونٹ کے صدر سبھاش بارالہ نو تشکیل شدہ جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے امیدوار دیویندر سنگھ ببلی سے پیچھے چل رہے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ہریانہ اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلی منوہر لال کھٹر حکومت میں ایک وزیر کے علاوہ باقی تمام وزراء شکست کی طرف گامزن ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لئے بدترین خبر یہ ہے کہ ریاستی یونٹ کے صدر سبھاش بارالا نو تشکیل شدہ جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے امیدوار دیویندر سنگھ ببلی سے پیچھے چل رہے ہیں۔

Published: 24 Oct 2019, 3:56 PM IST

کھٹر کو حالانکہ واضح برتری حاصل ہوگئی ہے اور کرنال نشست سے ان کی جیت یقینی ہے۔ ادھر، وزیر خزانہ کیپٹن ابھیمنیو جے جے پی کے رام کمار گوتم سے ہار گئے ہیں۔ گوتم بی جے پی کے سابق ایم ایل اے ہیں۔ وزیر تعلیم و زبان رام بلاس شرما اپنی مہندر گڑھ نشست سے کانگریس کے امیدوار راؤ دان سنگھ سے پیچھے چل رہے ہیں۔

Published: 24 Oct 2019, 3:56 PM IST

اسی طرح زراعت، ترقی اور پنچایت کے وزیر اوم پرکاش دھنکڑ اپنی بادلی سیٹ سے کانگریس کے کلدیپ وتس سے پیچھے چل رہے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ کشن لال پنوار اسرانہ سیٹ سے کانگریس کے امیدوار بلبیر سنگھ سے پیچھے ہیں۔ تاہم، یہاں ٹکر کانٹے کی ہے اور دونوں امیدواروں کے مابین ووٹوں کا فرق بہت کم ہے۔ آرٹس اینڈ کلچر، خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزیر کویتا جین کانگریس کے سریندر پنوار سے اپنی سونپیٹ سیٹ سے پیچھے چل رہی ہیں۔

Published: 24 Oct 2019, 3:56 PM IST

ہریانہ اسمبلی کے اسپیکر کنور پال اپنی جگدھاری سیٹ سے کانگریس کے اکرم خان سے پیچھے چل رہے ہیں۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے آدرش پال سنگھ بھی اس سیٹ پر کانگریس اور بی جے پی دونوں امیدواروں کو سخت ٹکر دے رہے ہیں۔

Published: 24 Oct 2019, 3:56 PM IST

کھٹر کے دو وزراء راؤ نربیر سنگھ اور وپل گوئل کو ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا اور ان کی جگہ پر دو نئے چہروں کو موقع ملا۔ راؤ نربیر نگھ بادشاہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے تھے اور وہ وزیر تعمیرات بنائے گئے تھے۔ اس بار بی جے پی نے یہاں سے منیش یادو کو ٹکٹ دیا تھا، جو آزاد امیدوار راکیش دولت آباد سے پیچھے چل رہے ہیں۔

Published: 24 Oct 2019, 3:56 PM IST

وپل گوئل کی جگہ بی جے پی نے فرید آباد سے نریندر گپتا کو ٹکٹ دیا تھا۔ اگرچہ وہ سبقت بنائے ہوئے ہیں لیکن، کانگریس کے لکھن کمار سنگلا انہیں سخت مقابلہ دے رہے ہیں۔ کھٹر حکومت کے اکیلے کابینہ کے وزیر انیل وج ہی انبالہ سیٹ سے آگے چل رہے ہیں لیکن آزاد امیدوار چترا سرواڑ انہیں سخت مقابلہ دے رہی ہیں۔

Published: 24 Oct 2019, 3:56 PM IST

ادھر، ٹِکٹ ٹاک اسٹار اور بی جے پی کی امیدوار سونالی پھوگاٹ کو کانگریس کے تجربہ کار کلدیپ بشنوئی سے سخت ٹکر مل رہی ہے۔ جبکہ دولت مشترکہ کھیلوں کی طلائی تمغہ جیتنے والی ببیتا فوگاٹ بی جے پی کی امیدوار ہیں اور وہ آزاد امیدوار سومبیر سے ہار گئی ہیں۔ انہوں نے رواں سال اگست میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Published: 24 Oct 2019, 3:56 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Oct 2019, 3:56 PM IST