قومی خبریں

گجرات کیڈر کے آئی پی ایس افسر وی. چندرشیکھر سی بی آئی کے جوائنٹ ڈائریکٹر مقرر

وی. چندرشیکھر 2000 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں، وہ سی بی آئی میں پولیس سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل کی شکل میں بھی کام کر چکے ہیں۔

سی بی آئی، تصویر آئی اے این ایس
سی بی آئی، تصویر آئی اے این ایس 

گجرات کیڈر کے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر وی. چندرشیکھر کو سی بی آئی میں جوائنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اس تقرری سے متعلق جانکاری وزارت برائے پرسونل کے ذریعہ ایک نوٹیفکیشن میں دی گئی ہے۔ منگل (7 نومبر) کے روز یہ نوٹیفکیشن جاری ہوا جس میں بتایا گیا ہے کہ کابینہ کی سلیکشن کمیٹی نے پانچ سال کی مدت کے لیے سی بی آئی کے جوائنٹ ڈائریکٹر عہدہ پر وی. چندرشیکھر کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وی. چندرشیکھر 2000 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ وہ سی بی آئی میں پولیس سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل کی شکل میں بھی کام کر چکے ہیں۔ حال ہی میں سورت کے کڈودرا اغوا معاملے کی جانچ ان کی قیادت میں ہی مکمل ہوئی تھی۔ اس معاملے میں آئی جی چندرشیکھر نے متاثرہ کنبہ سے ملاقات کی تھی۔ اغوا کرنے والوں نے تاوان نہیں ملنے پر نوجوان کا قتل کر دیا تھا۔

Published: undefined

بہرحال، گجرات کیڈر سے تعلق رکھنے والے چندرشیکھر کی سی بی آئی میں جوائنٹ ڈائریکٹر کے طور پر تقرری کو بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ویسے بنیادی طور پر چندرشیکھر تمل ناڈو کے رہنے والے ہیں اور زراعت میں پی جی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ قبل میں گجرات کے کئی اضلاع میں کام کر چکے ہیں۔ وہ کچھ وقت کے لیے احمد آباد رینج آئی جی کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں جب گجرات کے آئی پی ایس افسران میں وسیع پیمانے پر رد و بدل دیکھنے کو ملا تھا تو چندرشیکھر کو سورت رینج آئی جی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined