قومی خبریں

4 نومبر سے پٹرول 5 روپے اور ڈیزل 10 روپے ہوگا سستا، حکومت نے ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا کیا اعلان

دیوالی سے قبل کی شام مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا اعلان کیا ہے، اس فیصلے کے بعد پٹرول پر 5 روپے اور ڈیزل پر 10 روپے کی کمی ہوگی۔

پٹرول-ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول-ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس 

پٹرول اور ڈیزل کی بے تحاشہ بڑھتی قیمتوں کے ساتھ لوگوں کے بڑھتے غصے اور حال کے ضمنی انتخابات میں ملی شکست کے بعد بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے تیل پر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ کل یعنی جمعرات سے پٹرول پر 5 روپے اور ڈیزل پر 10 روپے فی لیٹر کی شرح سے ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کی جائے گی۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں پٹرول کے مقابلے دوگنی کمی کی گئی ہے اور اس کا فائدہ آنے والی ربیع فصل کے سیزن میں کسانوں کو ہوگا۔ حکومت نے اس کے ساتھ ہی ریاستوں سے پٹرول و ڈیزل پر ویٹ کم کرنے کی بھی اپیل کی ہے تاکہ صارفین کو فائدہ مل سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined