قومی خبریں

حکومت غریبوں کے لئے وقف، زرعی اصلاحات ضروری: مودی

نریندر مودی نے کہا کہ زرعی اصلاحات گزشتہ حکومتوں کی بھی ہمیشہ سے ترجیحات میں رہی ہیں۔ انہوں نے اس کے لئے سابق وزرائے اعظم لال بہادر شاستری اور چودھری چرن سنگھ کا بھی ذکر کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی، تصویر آئی اے این ایس
وزیراعظم نریندر مودی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی حکومت غریبوں کے لئے وقف ہے اور غربت کے خاتمے کے لئے زرعی اصلاحات ضروری ہیں۔ پی ایم مودی نے راجیہ سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب کے شکریہ کے ووٹ سے متعلق تین روز تک چلنے والی بحث پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں 12 کروڑ کسانوں کے پاس دو ایکڑ سے بھی کم اراضی ہیں اور انہیں حکومت کی جانب سے دی جاری امداد کا کوئی فائدہ نہیں مل پاتا، سرکار کا ارادہ اس امداد کو ان کسانوں تک پہنچانا ہے۔

Published: undefined

نریندر مودی نے کہا کہ زرعی اصلاحات گزشتہ حکومتوں کی بھی ہمیشہ سے ترجیحات میں رہی ہیں۔ انہوں نے اس کے لئے سابق وزرائے اعظم لال بہادر شاستری اور چودھری چرن سنگھ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو اپنا احتجاج واپس لے لینا چاہیے۔ کوئی قانون حتمی نہیں ہے۔ ان میں بہتری کی وسیع گنجائش ہے اور بعد میں بھی بہتری لائی جائے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ایک بار جب قانون نافذ ہوجائے تو ان میں جو بھی کمی ہے اسے دور کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

پی ایم مودی نے حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکیمیں معاشرے کے آخری فرد کے لئے ہیں۔ انہوں نے جن دھن اکاؤنٹس، ڈجیٹل ٹرانزیکشنز، اُجولا، پردھان منتری آواس اور بیت الخلا کی تعمیر جیسے بڑے پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت دور دراز علاقوں میں بھی لوگوں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے مختلف اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ملک مختلف شعبوں میں ترقی کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک اقتصادی محاذ پر مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ کورونا دور میں جہاں پوری دنیا میں معاشی سرگرمیاں ٹھہر گئیں تھیں، ہندوستان کو براہ راست سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری ملی ہے۔ دنیا کی نگاہیں ہندوستان پرٹکی ہوئی ہیں اور ملک پر دنیا کا اعتماد بڑھتا جا رہا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر ہیں۔ خوراک کی پیداوار ملک میں اعلی سطح پر ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو بھی فصل انشورنس اسکیم میں شامل کیا گیا ہے اور گزشتہ سال اس اسکیم کے تحت 95000 کروڑ روپئے دیئے گئے ہیں۔ کسان سمان ندھی کے تحت 10 کروڑ کسانوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔ پی ایم مودی نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان مواقع کی سرزمین ہے۔ آزادی کے 75 سال کو محرک سال کے طور پر لیا جانا چاہیے اور سال 2047 کو آزادی کے موقع کے خواب کو پورا کرنا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined