قومی خبریں

100 کروڑ روپے میں گورنر-راجیہ سبھا سیٹ کا لالچ دینے والے گروہ کا پردہ فاش

مہاراشٹر کے لاتور ضلع کے رہنے والے کملاکر پریم کمار بندگر، کرناٹک کے بیلگام باشندہ رویندر وٹھل نائک اور دہلی-این سی آر کے رہنے والے مہندر پال اروڑا، ابھشیک بورا و محمد اعزاز خان کو نامزد کیا گیا ہے۔

سی بی آئی، تصویر آئی اے این ایس
سی بی آئی، تصویر آئی اے این ایس 

مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے راجیہ سبھا سیٹ اور گورنر عہدہ دلانے کے جھوٹے وعدے کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کر دیا ہے۔ مبینہ طور پر 100 کروڑ روپے میں گورنر-راجیہ سبھا سیٹ عہدہ کا لالچ دینے کی کوشش کرنے والے بین ریاستی گروہ کے چار اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی بی آئی افسران نے بتایا کہ ایجنسی نے اس معاملے میں حال ہی میں کئی جگہوں پر چھاپہ ماری کی تھی اور اس دوران چار گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

Published: undefined

سی بی آئی افسران کا کہنا ہے کہ تلاشی مہم کے دوران ایک ملزم سی بی آئی افسر پر حملہ کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ انھوں نے بتایا کہ فرار ملزم کے خلاف جانچ ایجنسی کے افسران پر حملہ کرنے کے الزام میں مقامی پولیس تھانے میں ایک علیحدہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ افسران کے مطابق ایف آئی آر میں سی بی آئی نے مہاراشٹر کے لاتور ضلع کے رہنے والے کملاکر پریم کمار بندگر، کرناٹک کے بیلگام باشندہ رویندر وٹھل نائک اور دہلی-این سی آر کے رہنے والے مہندر پال اروڑا، ابھشیک بورا و محمد اعزاز خان کو نامزد کیا ہے۔

Published: undefined

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بندگر خود کو ایک سینئر سی بی آئی افسر کی شکل میں پیش کرتا تھا اور اعلیٰ عہدے پر فائز افسران کے ساتھ اپنے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے بورا، اروڑا، خان اور نائک سے کوئی بھی ایسا کام لانے کو کہتا تھا جسے وہ بھاری بھرکم رقم کے عوض میں پورا کروا سکتا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمین نے راجیہ سبھا کی سیٹ دلوانے، گورنر کی شکل میں تقرری کروانے اور مرکزی حکومت کی وزارتوں اور محکموں کے ماتحت آنے والے مختلف سرکاری اداروں کا سربراہ بنوانے کی جھوٹی یقین دہانی دے کر عام لوگوں سے بھاری بھرکم رقم اینٹھنے کے غلط ارادے سے سازش تیار کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined