قومی خبریں

جی - 20 سربراہ اجلاس: پیوش گوئل ہوں گے وزیر اعظم مودی کے ’شیرپا‘

وزیر اعظم نریندر مودی جی -20 اجلاس میں ہندوستان کی قیادت کریں گے۔ ’شیرپا‘ کی اہم ذمہ داری وزیر اعظم کے ساتھ تعاون کرنا ہوتا ہے۔

پیوش گویل، تصویر یو این آئی
پیوش گویل، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل کو جی -20 سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کا ’شیرپا‘ بنایا گیا ہے۔ بڑی معیشتوں کی تنظیم جی- 20 کا اجلاس 30-31 اکتوبر کو اٹلی کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی -20 اجلاس میں ہندوستان کی قیادت کریں گے۔ ’شیرپا‘ کی اہم ذمہ داری وزیر اعظم کے ساتھ تعاون کرنا ہوتا ہے۔ پی ایم مودی 2014 سے جی -20 اجلاس میں ہندوستان کی قیادت کر رہے ہیں۔ سال 2022 میں ہندوستان جی- 20 کے صدر کا عہدہ سنبھالے گا اور سال 2023 میں پہلی بار جی -20 سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

Published: undefined

جی-20 کے آئندہ سربراہ اجلاس میں، ہندوستان ’جی۔ 20 ٹروئکا‘ میٹنگ میں بھی شرکت کرے گا۔ اس میٹنگ میں جی- 20 کے سبکدوش ہونے والے، موجودہ اور ممکنہ صدر ممالک شریک ہوں گے۔ یہ میٹنگ یکم دسمبر 2021 سے 30 نومبر 2024 تک ہوگی۔ جی-20 دنیا کی 19 بڑی معیشتوں اور یورپی یونین کے ممالک کی تنظیم ہے۔ یہ تنظیم 1999 میں قائم کی گئی تھی۔ ہندوستان اس کے قیام سے ہی ممبر رہا ہے۔ اس تنظیم کے دائرے میں عالمی معیشت کا 80 فیصد، عالمی تجارت کا 75 فیصد اور عالمی آبادی کا 65 فیصد آتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات