قومی خبریں

فرانس کی لڑکی کو بہاری لڑکے سے ہو گئی محبت، شادی کرنے پہنچ گئی بیگوسرائے

راکیش کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ’میری‘ بیگوسرائے پہنچ کر ہی شادی کرنا چاہتی تھی تاکہ یہاں کی تہذیب و ثقافت کو قریب سے دیکھ سکے، پھر دونوں کے گھر والوں نے مل کر اس شادی کو عملی جامہ پہنا دیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کہا جاتا ہے کہ محبت اگر سچی ہو تو سبھی سرحدیں ٹوٹ جاتی ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ بہار کے بیگوسرائے میں دیکھنے کو ملا جب سات سمندر پار فرانس کی ایک خاتون اپنی سچی محبت کی خاطر بہار کے بیگوسرائے تک پہنچ گئی۔ پھر اس نے ہندو رسم و رواج کے مطابق سات جنموں کا ساتھ نبھانے کے وعدے کے ساتھ اپنے محبوب کے سنگ سات پھیرے لیے۔ اب یہ شادی پورے علاقے میں موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔

Published: undefined

دراصل فرانس کے شہر پیرس کی رہنے والی میری لور ہیرل تقریباً چھ سال قبل ہندوستان گھومنے دہلی پہنچی تھی، اور اسی دوران ٹورسٹ گائیڈ کا کام کر رہے راکیش کو اپنا دل دے بیٹھی۔ بیگوسرائے کے کٹہریا گاؤں باشندہ رام چندر ساہ کے بیٹے راکیش اس وقت دہلی میں رہ کر ٹورسٹ گائیڈ کا کام کرتے تھے۔ اسی دوران دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس کے بعد تو فرانسیسی لڑکی کے دل میں راکیش اور ہندوستان دونوں نے جگہ بنا لی۔

Published: undefined

بعد میں میری بھلے ہی اپنے ملک واپس چلی گئی، لیکن دونوں کے درمیان بات چیت ہوتی رہی، اور پھر دونوں نے فون پر ہی پیار کا اظہار بھی کر دیا۔ پھر پیرس میں اپنا کاروبار کرنے والی میری نے تین سال قبل راکیش کو بھی پیرس بلا لیا اور دونوں وہاں مل کر کپڑے کا کاروبار کرنے لگے۔ اسی دوران دونوں نے ایک دوسرے کو مزید سمجھا اور پھر شادی کرنے کا فیصلہ لے لیا۔

Published: undefined

راکیش کے والد رام چندر ساہ نے بتایا کہ میری کو ہندوستان نے اتنا متاثر کیا کہ اس نے یہاں آ کر ہی شادی کرنے کا فیصلہ لیا۔ اس کے بعد دونوں کے گھر والوں کی اجازت سے اتوار کو میری اور راکیش مذہبی رسوم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ اس شادی میں میری کے اہل خانہ بھی شامل ہوئے جو میری کے ساتھ ہی فرانس سے ہندوستان پہنچے تھے۔ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد دونوں کے گھر والوں نے نئے جوڑے کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

Published: undefined

راکیش کے گھر والوں نے بتایا کہ شادی پوری طرح سے ہندو رواج کے مطابق ہوئی ہے۔ جے مالا میں پوری فیملی ایک ساتھ جمع نظر آئی، جب کہ دیگر رسمیں بھی روایت کے مطابق نبھائی گئیں۔ دلہن کے گھر والوں نے شادی میں ہندی اور بھوجپوری گانوں پر خوب ٹھمکے بھی لگائے۔ دولہا کے گھر والوں کے مطابق اس شادی سے دونوں کنبہ بہت خوش ہیں۔ اس دوران غیر ملکی مہمانوں نے بہار کی تہذیب و ثقافت کا خوب مزہ لیا اور ڈانس بھی کیا۔ غیر ممالک مہمانوں کا ابھی ایک ہفتہ مزید ہندوستان مین رہنے کا منصوبہ ہے۔

Published: undefined

راکیش کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ میری بیگوسرائے کی تہذیب و ثقافت کو نزدیک سے دیکھنے کے لیے اس چھوٹے شہر میں شادی کے لیے آنا چاہتی تھی۔ اس کے بعد دونوں کے گھر والوں نے مل کر اس شادی کو عملی جامہ پہنا دیا۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ نیا جوڑا ایک ہفتہ ہندوستان میں رہ کر پھر سے واپس پیرس لوٹ جائے گا۔ جب اس شادی کی خبر گاؤں والوں میں پھیلی تو غیر ملکی دلہن کو دیکھنے اور ان سے ملنے کے لیے لوگوں کے پہنچنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined