دہلی کے تمام 15 اضلاع میں سائبر کرائم پولیس اسٹیشن قائم ہوں گے

دہلی پولیس کا سائبر کرائم سیل ایک خصوصی یونٹ ہے جو سائبر کرائم کے تمام پیچیدہ اور حساس معاملوں سے نمٹتا ہے، جن میں وہ معاملات بھی شامل ہیں جن کے متاثرین خواتین اور بچے بھی ہیں۔

سائبر کرائم / آئی اے این ایس
سائبر کرائم / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سائبر جرائم کے معاملوں سے نمٹنے کے لئے دہلی پولیس 15 اضلاع میں علیحدہ اور خصوصی پولیس اسٹیشن قائم کرنے کی تیار کر رہی ہے۔ دہلی کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے پولیس اسٹیشن، سائبر پولیس اسٹیشن ایسٹ، سائبر پولیس اسٹیشن نارتھ ایسٹ، سائبر پولیس اسٹیشن ساؤتھ، سائبر پولیس اسٹیشن ساؤتھ ایسٹ، سائبر پولیس اسٹیشن ساؤتھ ویسٹ، سائبر پولیس اسٹیشن ویسٹ، سائبر پولیس اسٹیشن آؤٹر، سائبر پولیس اسٹیشن سنٹرل، سائبر پولیس اسٹیشن نارتھ، سائبر پولیس اسٹیشن نارتھ ویسٹ، سائبر پولیس اسٹیشن شاہدرہ، سائبر پولیس اسٹیشن روہنی، سائبر پولیس اسٹیشن نئی دہلی، سائبر پولیس اسٹیشن دوارکا اور سائبر پولیس اسٹیشن آؤٹر نارتھ کے طور پر قائم کیے جائیں گے۔

محکمہ نے کہا کہ معاملات کی تفتیش کے لیے ہر پولیس ضلع میں ایک 'سائبر پولیس اسٹیشن' تشکیل دینا ضروری ہے، اس سے عوام کو پولیس کی بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ نئے اسٹیشنوں کا دائرہ اختیار پورے پولیس ضلع پر ہوگا جس کے لیے سائبر پولیس اسٹیشن کو نوٹیفائی کیا جا رہا ہے۔


قومی راجدھانی میں جن سائبر جرائم میں اضافہ ہوا ہے ان میں ای میل فراڈ، سوشل میڈیا کرائم، موبائل ایپ سے متعلق جرائم، بزنس ای میل سمجھوتہ، ڈیٹا چوری، رینسم ویئر، نیٹ بینکنگ-اے ٹی ایم فراڈ، فرضی کال فراڈ، انشورنس فراڈ، لاٹری گھوٹالہ، بٹ کوائن، دھوکہ دہی اسیکم، آن لائن ٹرانزیکشن فراڈ، گفٹ کارڈ فراڈ، سیکسٹارشن اور فشنگ وشنگ فراڈ وغیرہ شامل ہیں۔

دہلی پولیس کا سائبر کرائم سیل ایک خصوصی یونٹ ہے جو سائبر کرائم کے تمام پیچیدہ اور حساس معاملوں سے نمٹتا ہے، جن میں وہ معاملات بھی شامل ہیں جن کے متاثرین خواتین اور بچے بھی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔