قومی خبریں

بہار میں کورونا انفیکش سے چوتھے مریض کی موت، مریضوں کی تعداد 475

محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے یہاں بتایا کہ سیتامڑھی کے رہنے والے 45 سالہ ایک کورونا متاثر شخص کی این ایم سی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ: بہار میں کورونا انفیکشن سے چوتھے مریض کی آج دارالحکومت پٹنہ کے نالندا یونیورسٹی اسپتال (این ایم سی ایچ) میں موت ہوگئی۔ محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے یہاں بتایا کہ سیتامڑھی کے رہنے والے 45 سالہ ایک کورونا متاثر شخص کی این ایم سی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ وہ لمبے وقت سے پھیپھڑوں کے کینسرمیں مبتلا تھے۔

Published: undefined

سنجے کمار نے بتایا کہ کینسر متاثر مریض 28 اپریل کو ممبئی کے ٹاٹا میموریل اسپتال سے سیتامڑھی پہنچا تھا۔ طبیعت زیادہ بگڑنے پر اسے 30 اپریل کو این ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے نمونوں کی جانچ کے دوران اسے کورونا سے بھی متاثر پایا گیا تھا۔ علاج کے دوران حرکت قلب رکنے سے آج اس کی موت ہوگئی۔

Published: undefined

پرنسپل سکریٹری نے بتایا کہ اس سے پہلے جمعہ کو مشرقی چمپارن کے بنجاریا کے رہنے والے ایک 54 سالہ شخص کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ایم ایم سی ایچ میں علاج کے دوران موت ہوگئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پچھلے ایک سال سے منہ اور گلے کے کینسر میں مبتلا تھا۔ مریض 20 اپریل کو ٹی ایم ایچ، ممبئی سے بنجاریا لوٹا تھا۔ اس کے بعد 27 اپریل کو انہیں این ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا تھا۔ علاج کے دوران حرکت قلب رکنے سے اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ اب سیمپل ٹیسٹ رپورٹ میں انہیں کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا تھا۔

Published: undefined

سنجے کمار نے بتایا کہ بہار میں اس طرح کورونا انفیکشن سے اب تک کُل چار لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ریاست میں پہلے متاثرہ مریض منگیر ضلع کے چورمبا کے رہنے والے سیف علی (38سال) کی 21مارچ کو پٹنہ کے ایمس میں موت ہوگئی تھی۔ وہ خلیجی ملک قطر سے ہندوستان آیا تھا اور گردے کی بیماری سے متاثر تھا۔

Published: undefined

اس کے بعد 17 اپریل کو ریاست میں دوسرے پازیٹو مریض کی بھی پٹنہ ایمس میں موت ہوگئی۔ وہ ویشالی ضلع کا رہنے والا تھا۔ 35سالہ اس شخص کے 15 اپریل کی دیر شام آئی رپورٹ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ ایمس نے اس کی موت کی وجہ کورونا پازیٹو اور ملٹی آرگن فیلر بتائی ہے۔

Published: undefined

مریض کو انسیفلائٹس کے ساتھ ملٹیپل انفیکشن بھی تھے۔ وہ پہلے سے ٹی بی میں بھی مبتلا رہا تھا۔ اس طرح بہار میں کورونا انفیکشن سے جان گنوانے والے چاروں مریض پہلے سے ہی کسی نہ کسی خطرناک مرض میں مبتلا تھے۔

Published: undefined

کورونا کے 9 نئے معاملات، متاثرین کی تعداد 475 ہوئی

بہار کے بھوجپور ضلع میں چھ، کیمور میں دو اور بکسر میں ایک مریض کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد آج ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 475 ہوگئی۔

Published: undefined

محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے یہاں بتایا کہ آج دوپہر آئی سیمپل جانچ رپورٹ میں بکسر ضلع میں چار خواتین اور دو مردوں کے انفیکشن کی زد میں آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے آرا میں 43 اور 45 برس کی دو، ہنومان ٹولہ میں 32 برس کی ایک اور سکڈی میں 35 برس کی ایک خاتون اور بہیا میں ایک برس کا بچہ اور جگدیش پور میں 33 برس کا ایک نوجوان پازیٹو آیا ہے۔

Published: undefined

کمار نے بتایا کہ کیمور ضلع کے پولیس لائن میں 25 برس کی ایک خاتون، پچاس برس کے ایک اور بکسر کے نیابھوجپور میں 13برس کا ایک بچہ اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مریض ماضی میں متاثرہوئے لوگوں کے رابطہ میں آنے سے پازیٹو ہوئے ہیں۔ ان کے بارے میں تمام ضروری معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو