قومی خبریں

’ہندوستان کی سیاست کو ٹھیک کرنے کے لیے نیا وزیر اعظم منتخب کرنے کا وقت آ گیا‘، پرینکا گاندھی کی ووٹرس سے اپیل

پرینکا گاندھی نے ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’وقت آ گیا ہے کہ آپ ایک نیا وزیر اعظم منتخب کریں، وقت آ گیا ہے کہ آپ ملک کی سیاست کو ٹھیک کریں، جیسا کہ آپ نے کرناٹک میں کیا تھا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر @INCIndia</p></div>

تصویر @INCIndia

 

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کی جا رہی تقریروں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہ انتخابی تشہیر کے دوران جس طرح قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں، وہ وزیر اعظم عہدہ کے وقار کو مجروح کر رہا ہے۔ ہفتہ کے روز ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے یہ بیان دیا، اور ساتھ ہی کہا کہ ’’وقت آ گیا ہے کہ آپ ایک نیا وزیر اعظم منتخب کریں۔ وقت آ گیا ہے کہ آپ ہندوستان کی سیاست کو ٹھیک کریں، جیسا کہ آپ نے کرناٹک میں کیا تھا۔ یہ آپ کا ملک ہے، اس کی حفاظت کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔‘‘

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ اس ملک میں وزیر اعظم منتخب کرنے کی ایک اچھی روایت رہی ہے اور پنڈت جواہر لال نہرو و لال بہادر شاستری جیسے کئی سرکردہ لیڈران ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں۔ دو وزرائے اعظم نے تو ملک کے لیے اپنی زندگی قربان کر دی۔ جب آپ ایک وزیر اعظم منتخب کرتے ہیں تو آپ کے ذہن میں ان کے لیے پورا احترام ہوتا ہے اور آپ امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے عہدہ کے وقار کو بنائے رکھیں گے۔

Published: undefined

جلسۂ عام سے یہ خطاب پرینکا گاندھی نے کرناٹک کے داوَنگیر میں کیا۔ یہاں انھوں نے اپنی تقریر کے دوران مرکز کی مودی حکومت پر خاتون مخالف ہونے کا سنگین الزام بھی عائد کیا۔ انھوں نے ہاسن سے این ڈی اے امیدوار اور جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے پرجول ریونّا کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ ان کے حمایت میں پی ایم مودی نے انتخابی تشہیر کی جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ ’’آج ہمارے وزیر اعظم ایسے لیڈر کے ساتھ اسٹیج شیئر کرتے ہیں جنھوں نے کئی خواتین کا جنسی استحصال کیا ہے، وہ ان کے نام پر ووٹ بھی مانگتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی کے رابطے بڑے ارب پتیوں سے ہیں جو میڈیا کو اپنے قابو میں رکتے ہیں تاکہ وہ سچائی نہ دکھا سکیں۔ پرینکا گاندھی نے دعویٰ کیا کہ مودی اور بی جے پی کے خلاف بولنے والوں کی آواز بند کرنے اور اپوزیشن لیڈروں کو دبانے و دھمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہماری تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب انتخاب کے وقت دو وزرائے اعلیٰ جیل میں ہیں۔

Published: undefined

کرناٹک کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ ’’کرناٹک نے ملک کو کئی عظیم شخصیتیں دیں اور ملک کو راستہ بھی دکھایا۔ کرناٹک کا میرے کنبہ کے ساتھ بہت گہرا رشتہ رہا ہے۔ میری دادی اندرا گاندھی جی جب مشکل میں تھیں تو آپ نے ان کا ساتھ دیا تھا۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’اندرا جی نے شہادت سے ایک دن قبل کہا تھا کہ جب وہ نہیں رہیں گی تو ان کے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کے لیے ہوگا۔ جب بھی آپ کی ریاست میں آتی ہوں تو مجھے یقین ہوتا ہے کہ ان کے خون کے ایک ایک قطرے نے آپ کی ترقی کا راستہ ہموار کیا، آپ کو خوشحال بنایا۔‘‘

Published: undefined

داوَنگیر لوک سبھا حلقہ سے کانگریس امیدوار کی حمایت میں منعقد اس تقریب میں پرینکا گاندھی کے علاوہ کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار اور کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا بھی موجود تھے۔ اس لوک سبھا سیٹ پر آئندہ 7 مئی کو یعنی تیسرے مرحلہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined