قومی خبریں

پاکستان میں حفاظتی دستوں کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے میں پانچ کی موت

پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے شمالی وزیرستان ضلع میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا جس میں پانچ سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے

فائل تصویر / ریڈیو پاکستان
فائل تصویر / ریڈیو پاکستان 

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا کے شمالی وزیرستان ضلع میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا جس میں پانچ سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

Published: undefined

فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے ہفتے کی رات ایک بیان میں کہا کہ سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جب حملہ ہوا تو نیم فوجی فرنٹیئر کاپس اور لیویز کے ارکان گاڑی میں تھے۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے سے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ پاکستان میں حال ہی میں خیبر پختونخوا اور جنوب مغربی بلوچستان صوبوں میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined