قومی خبریں

نوتشکیل ’رام مندر ٹرسٹ‘ کی پہلی میٹنگ آئندہ 10 دنوں میں!

ٹرسٹ کے رکن سوامی گووند دیو گری کا کہنا ہے کہ ’’ پہلی میٹنگ کے بعد ہی ٹرسٹ کے طریقہ کار اور اراکین کے کردار کے بارے میں چیزیں واضح ہو سکیں گی۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پی ایم نریندر مودی کے ذریعہ لوک سبھا میں رام مندر ٹرسٹ تشکیل دینے کے اعلان کے ساتھ ہی عظیم الشان رام مندر تعمیر کی سرگرمیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔ ’شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر‘ کے نام سے بننے والے اس ٹرسٹ کی تشکیل میں سادھو سنتوں کو اہمیت دی گئی ہے۔ اس ٹرسٹ میں نامزد رکن سوامی گووند دیو گری جی نے ایک ہندی میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ایک مہینے قبل وی ایچ پی کے قومی صدر دفتر سے فون آیا تھا کہ اگر آپ کا انتخاب ہوا تو آپ انکار تو نہیں کریں گے؟ اس کے بعد اس سلسلے میں کسی سے بات نہیں ہوئی اور میڈیا سے پتہ چلا کہ وہ اس ٹرسٹ کے رکن بنائے گئے ہیں۔

Published: 08 Feb 2020, 6:11 PM IST

سوامی گووند دیو گری جی نے ٹرسٹ کے تعلق سے ضروری باتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ’دینک بھاسکر‘ کو بتایا کہ ’’پہلی ترجیح یہ ہے کہ سبھی نامزد رکن مل کر ان 5 اراکین کا انتخاب کریں جن کی جگہ ابھی ٹرسٹ میں خالی رکھی گئی ہے۔ اس کے لیے اہل اشخاص کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ ممکن ہے آئندہ 10 دنوں میں پہلی میٹنگ منعقد ہو، اور اس کے بعد ہی ٹرسٹ کے طریقہ کار اور اراکین کے کردار کے بارے میں چیزیں واضح ہو سکیں گی۔‘‘

Published: 08 Feb 2020, 6:11 PM IST

رام مندر تعمیر کا کام کب تک شروع ہو سکتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں سوامی گووند دیو گری نے کہا کہ ’’ماگھ میلہ میں سنت سماج کی میٹنگوں اور سمیلن میں رام نومی اور اکشے ترتیا دو تاریخوں پر بات کی گئی ہے، لیکن ابھی یہ کہنا مشکل ہوگا کہ اتنی جلدی یہ سب کیسے ممکن ہو پائے گا۔ ٹرسٹ کی پہلی میٹنگ کے بعد ہی اس پر کچھ کہنے کی حالت بن سکے گی۔‘‘

Published: 08 Feb 2020, 6:11 PM IST

قابل ذکر ہے کہ پی ایم نریندر مودی اور امت شاہ اپنے کچھ بیانوں میں کہہ چکے ہیں کہ بہت جلد عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہوگا۔ اس کے لیے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق سب سے پہلے رام مندر ٹرسٹ بنائے جانے کا حکم دیا تھا جو کہ اب بن چکا ہے۔ اس لیے امید کی جا رہی ہے کہ ’شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر‘ کی پہلی میٹنگ کے بعد تعمیری کام شروع ہونے میں بہت زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

Published: 08 Feb 2020, 6:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Feb 2020, 6:11 PM IST