قومی خبریں

کسان تحریک: دہلی کوچ پر آج فیصلہ کریں گے کسان، مرکزی وزیر مذاکرات کے لیے تیار

کسان مزدور سنگھرش سمیتی اور سنیوکت کسان مورچہ (غیر سیاسی) کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہلی مارچ کا حتمی فیصلہ جمعرات کو لیا جائے گا

<div class="paragraphs"><p>کسان تحریک فائل فوٹو/ آئی اے این ایس</p></div>

کسان تحریک فائل فوٹو/ آئی اے این ایس

 
IANS

نئی دہلی: کسان اپنے مطالبات کے لیے پنجاب کے شمبھو اور کھنوری سرحد پر گزشتہ 16 دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ کسان مزدور سنگھرش سمیتی اور سنیوکت کسان مورچہ (غیر سیاسی) کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہلی مارچ کا حتمی فیصلہ جمعرات کو لیا جائے گا۔

Published: undefined

شوبھکرن کی موت کے معاملے میں پنجاب پولیس نے پٹیالہ کے پاتڑاں پولیس اسٹیشن میں نامعلوم لوگوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ کسانوں اور اہل خانہ کے راضی ہونے کے بعد شوبھکرن کی لاش کا پوسٹ مارٹم رات 11 بجے کیا گیا۔ میت کو صبح کھنوری بارڈر لے جایا جائے گا۔ وہاں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد آبائی گاؤں میں آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

Published: undefined

اس سے پہلے، کسان شوبھکرن کی آخری رسومات ادا نہ کرنے پر اٹل تھے جب تک کہ ہریانہ پولیس اور وزیر داخلہ انل وج کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی۔ دوسری جانب کانگریس نے پنجاب اور راجستھان میں کسانوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ پنجاب میں کئی مقامات پر ٹریکٹر ریلیاں نکالی گئیں۔

Published: undefined

مرکزی وزیر زراعت ارجن منڈا نے کہا کہ حکومت احتجاج کرنے والے کسانوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ وہ انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی ایم آر) سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پر بات کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ اب تک مرکزی حکومت اور کسانوں کے درمیان چار دور کے مذاکرات ہو چکے ہیں لیکن کوئی حل نہیں نکلا ہے۔ کسان فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت کی قانونی ضمانت سمیت مختلف مطالبات پر دہلی مارچ پر اٹل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined