قومی خبریں

فرید آباد میں شروع ہوگی ہریانہ کی پہلی ورچوئل عدالت

پنجاب- ہریانہ ہائی کورٹ 17 اگست کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت میں معاملے میں پیشی کو ختم کرنے اور اسے آن لائن نمٹانے کے لئے فرید آباد میں پہلی ورچوئل عدالت شروع کرے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

چندی گڑھ: پنجاب- ہریانہ ہائی کورٹ 17 اگست کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت میں معاملے میں پیشی کو ختم کرنے اور اسے آن لائن نمٹانے کے لئے فرید آباد میں پہلی ورچوئل عدالت شروع کرے گا۔

Published: undefined

عدالت کے ایک ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ یہ ورچوئل عدالت پورے ہریانہ کے ٹریفک چلان کے معاملات کا نمٹارہ کرے گی ۔ یہ منصوبہ سپریم کورٹ کی ای -کمیٹی کی رہنمائی میں شروع کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت ورچوئل عدالت کے ماتحت معاملات کو سکرین پر جرمانہ کا آٹومیٹک کلکولیشن جج کی جانب سے دیکھا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

ایک مرتبہ سمن نکلنے اور ملزم کو ای میل یا ایس ایم ایس کے بارے میں معلومات حاصل ہوجانے بعد ملزم ورچوئل کورٹ کی ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں اور متعلق کیس کا سی این آر نمبر یا ملزم کا نام یا یہاں تک کہ ڈرائیونگ لائسنس نمبر وغیرہ دے کر معاملے کو سرچ کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

اگر ملزم آن لائن قصوروار ہے تو جرمانہ کی رقم ظاہر ہوگی اور ملزم جرمانہ ادا کرنے کے لئے آگے بڑھ سکتے ہے ۔ کامیاب ادائیگی اور جرمانہ رقم کی وصولی پر معاملہ خود بخود نمٹ جائے گا ۔ ورچوئل عدالت باقاعدہ عدالتوں پر بوجھ کم کرے گی ۔ نمٹارہ کرنے کا پورا عمل گھنٹوں میں آن لائن ہو گا ۔ عدالتوں میں لوگوں کا آنا بہت کم ہو جائے گا کیونکہ ملزمان کو قصور وار ٹھہرانے کے لئے عدالت میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined