قومی خبریں

تحقیق پر زور دیں، طلبہ ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں لگ جائیں: وزیر اعظم مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ آخر آج جو نوجوان ہیں، وہی تو بھارت کو 2047 تک لے کر جائیں گے۔ جب ہندوستان دہائی سال منائے گا۔

وزیراعظم نریندر مودی، تصویر یو این آئی
وزیراعظم نریندر مودی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے نوجوان طلبہ سے ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں لگنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل اور چیلنجوں کے حل کے لئے تحقیق پر زور دیا جانا چاہئے۔ پی ایم مودی نے اتوار کو آکاش وانی پر اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ کے 94 ویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی طاقت کا دائرہ لا محدود ہے۔ یہ طاقت ہندوستان کو عالمی طاقت بنانے کی طاقت ور بنیاد ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’’آخر آج جو نوجوان ہیں، وہی تو بھارت کو 2047 تک لے کر جائیں گے۔ جب ہندوستان دہائی سال منائے گا، نوجوانوں کی یہ طاقت ان کی محنت، ان کا پسینا، ان کی صلاحیت، ہندوستان کو اس بلندی پر لے کر جائے گی، جس کا عہد، ملک، آج کر رہا ہے۔ ہمارے آج کے نوجوان جس طرح ملک کے لئے کام کر رہے ہیں، قومی تعمیر میں لگ گئے ہیں وہ دیکھ کر میں بہت یقین سے بھر گیا ہوں۔‘‘

Published: undefined

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان ہیکاتھانس میں مسئلوں کو حل کرتے ہیں۔ وہ رات رات بھر جاگ کر گھنٹوں کام کرتے ہیں۔ یہ بہت ہی تحریک پذیر ہے۔ گزشتہ برسوں میں ہوئی ایک ہیکاتھان نے ملک کے لاکھوں نوجوانوں نے مل کر، بہت سارے مسئلوں کو نمٹایا ہے، ملک کو نئے حل دئے ہیں۔ انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی طاقت کو صرف طلبہ کے یونین چناؤ سے جوڑ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

پی ایم مودی نے کہا کہ تحقیق کا ذمہ انڈین انسٹی ٹویٹ آف ٹیکنالوجی نے سنبھال لیا ہے۔ اسی مہینے 14-15 اکتوبر کو سبھی 23 آئی آئی ٹی اپنے اختراع اور تجربوں کے منصوبوں کو پیش کرنے کے لئے پہلی بار ایک پلیٹ فارم پر آئے ہیں۔ اس میلے میں ملک بھر سے منتخب کرکے آئے طلبہ اور ریسرچ اسکالروں نے 75 سے زیادہ بہترین منصوبوں کو پیش کیا۔ منصوبے صحت کی دیکھ بھال، زراعت، روبوٹکس، سیمی کنڈکٹر فائیو جی ٹلی کمیونی کیشن وغیرہ پر بنائے گئے تھے۔

Published: undefined

انہوں نے نمائش میں رکھے گئے ایک پورٹیبل وینٹی لیٹر کا ذکر کیا جس کا استعمال دور دراز کے علاقوں میں بچوں کے لئے کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے ملک میں فائیو جی ٹیلی کمیونی کیشن میں آئی آئی ٹی مدراس اور کانپور کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ادارے بھی ان سے تحریک لیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined