یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنا حکومت کی ذمہ داری: اروند کیجریوال

کیجریوال نے کہا ’’اتراکھنڈ انتخابات سے پہلے بھی ایک کمیٹی بنائی گئی تھی، جو بی جے پی کی جیت کے ساتھ ہی گھر چلی گئی۔ اب گجرات میں بھی کمیٹی بنائی گئی گئی ہے، وہ بھی الیکشن کے بعد گھر چلی جائے گی!‘‘

اروند کیجریوال، تصویر عآپ
اروند کیجریوال، تصویر عآپ
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: گجرات حکومت نے یکساں (یونیفارم) سول کوڈ (یو سی سی) کو لاگو کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب دہلی کے وزیر اعلی اور عآپ پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کی (بی جے پی) نیت خراب ہے۔ آئین کے آرٹیکل 44 میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، پھر حکومت کو یکساں سول کوڈ بنانا چاہیے اور یہ کوڈ ایسا بنایا جائے جس میں تمام برادریوں کی رضامندی شامل ہو۔

کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی نے کیا کیا، اتراکھنڈ الیکشن سے پہلے ایک کمیٹی بنا دی۔ اتراکھنڈ الیکشن جیتنے کے بعد اب وہ کمیٹی اپنے گھر چلی گئی ہے۔ اب گجرات انتخابات سے 3 روز قبل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اب وہ بھی انتخابات کے بعد اپنے گھر جائے گی۔ مدھیہ پردیش میں کیوں نہیں، اتر پردیش میں کیوں نہیں، اگر ان کا ارادہ یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنا ہے، تو ملک بھر کے لئے کمیٹی تشکیل کیوں نہیں دیتے۔ یا پھر لوک سبھا انتخابات کا انتظار کر رہے ہیں؟ ? تو پہلے آپ جا کر ان سے پوچھیں کہ کیجریوال کہہ رہے ہیں کہ آپ کو یونیفارم سول کوڈ نافذ ہی نہیں کرنا اور آپ کی نیت خراب ہے!


گجرات حکومت نے یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) کو نافذ کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کے فیصلے کے بارے میں گزشتہ روز مطلع کیا۔ ہفتہ کو ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے دوران کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ یہ بھوپیندر پٹیل کی قیادت والی کابینہ کی آخری میٹنگ سمجھی جاتی ہے کیونکہ ریاستی انتخابات کے شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔ اس فیصلے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے گجرات کے وزیر مملکت برائے داخلہ ہرش سنگھوی اور مرکزی وزیر پرشوتم روپالا نے بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ سے قبل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔