قومی خبریں

یوپی کے 53 اضلاع میں ضلع پنچایت صدر کے لئے انتخابی عمل مکمل، بی جے پی اور سماجوادی پارٹی میں مقابلہ

ریاستی الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوران نظم و نسق کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے پختہ انتظامات کیے ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

لکھنؤ: اتر پردیش کے 53 اضلاع میں آج ضلع پنچایت صدر کے لئے انتخابات ہوئے۔ اس کے پیش نظر تمام اضلاع میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ انتخابات میں بی جے پی اور سماجوادی پارٹی کا مقابلہ ہے۔

Published: undefined

ریاست کی 75 ضلع پنچایتوں میں صدر کے عہدے کے انتخابات میں 29 جون کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کے آخری دن 21 اضلاع میں بی جے پی اور ایک ایٹاوہ ضلع میں سماجوادی پارٹی کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ بقیہ 53 اضلاع میں آج 11 بجے سے 3 بجے تک انتخابی عمل جاری رہا۔

Published: undefined

انتخابات مکمل ہو چکے ہیں اور شام تک نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوران نظم و نسق کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے پختہ انتظامات کیے ہیں۔ رام پور، پرتاپ گڑھ، اناؤ اور سلطان پور میں سہ رخی مقابلہ ہے, جبکہ ایٹہ، سیتاپور اور جون پور میں چہار رخی مقابلہ نظر آ رہا ہے۔ جبکہ بقیہ 45 اضلاع میں بی جے پی کا سماجوادی پارٹی سے براہ راست مقابلہ ہے۔

Published: undefined

یو پی کے ان اضلاع میں آج انتخابات کرائے گئے: چندولی، ہاپوڑ، سلطان پور، مرزاپور، رائے بریلی، متھرا، فیروز آباد، بجنور، حمیر پور، مظفر نگر، سونبھدرہ ، بلیا، غازی پور، اناؤ ، ہردوئی، کشی نگر، مین پوری، پرتاپ گڑھ، قنوج، جالون، مہاراج گنج، سنت کبیر نگر، لکھیم پور، الہ آباد، بھدوہی، بارابنکی، فرخ آباد، سنبھل، بستی، فتح پور، شاملی، علی گڑھ، جون پور، کاس گنج، اعظم گڑھ، سدھارتھ نگر، ایٹہ، ایودھیا، رام پور، سیتا پور، اورئیہ، مہوبہ، کانپور شہر، کانپور دیہت، امبیڈکر نگر، بریلی، کوشامبی، ہاتھرس، دیوریا اور لکھنؤ۔

Published: undefined

اس سے قبل منگل کو اتر پردیش کے 22 اضلاع میں ضلع پنچایت صدور کو بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا تھا۔ ضلع ایٹاوہ میں سماجوادی پارٹی کے امیدوار کو کامیابی ملی جبکہ دیگر 21 اضلاع میں حکمران جماعت بی جے پی کی جیت ہوئی۔

Published: undefined

بی جے پی کو ان اضلاع میں بلا مقابلہ کامیابی حاصل ہوئی:

سہارنپور، بہرائچ، چترکوٹ، آگرہ، گوتم بدھ نگر، میرٹھ، غازی آباد، بلندشہر، امروہہ، مراد آباد، للیت پور، جھانسی، باندہ، شرواستی، بلرام پور، گونڈا، گورکھپور، مؤ، وارانسی، پیلی بھیت اور شاہجہانپور۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined