اہم خبریں: بنگال میں گورنر اور ریاستی حکومت کی جنگ تیز، ٹی ایم سی سخت قدم اٹھانے کی تیاری میں

جگدیپ دھنکھر، تصویر آئی اے این ایس
جگدیپ دھنکھر، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

03 Jul 2021, 7:00 PM

گورنر دھنکھر کے خلاف میمورنڈم دینے کی تیاری، ترنمول کانگریس وفد کی صدر جمہوریہ سے ملاقات جلد

کولکاتا: ایک دن قبل بی جے پی لیڈر شوبھندو ادھیکاری اور سالسٹر جنرل تشار مہتا کے درمیان ملاقات پر وزیر اعظم نریند ر مودی کو خط لکھنے کے بعد اب ترنمول کانگریس نے گورنر جگدیپ دھنکھر کو ہٹانے کے لئے ایک وفد صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے پاس بھیجے گی۔ شوبھندوادھیکاری نے حال ہی میں دہلی میں واقع تشار مہتا کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کرنے کی کوشش کی تھی۔ تشار مہتا نہ صرف سالیسیٹر جنرل ہیں بلکہ سی بی آئی کے پیشہ ور وکیل بھی ہیں۔ تشار مہتا ناردا کیس میں سی بی آئی کی جانب سے وکالت کررہے ہیں۔ دوسری جانب شوبھندو نارا اسٹنگ آپریشن میں ایک ملزم ہے۔ ترنمول کانگریس نے سوال کھڑا کیا ہے کہ ادھیکاری اور تشار مہتا کے درمیان ملاقات کیسے ہوسکتی ہے۔ترنمول کانگریس کے تین ممبرا ن پارلیمنٹ نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر تشار مہتا کو سالسٹرجنرل کے عہدہ سے ہٹانے کی اپیل ۔ترنمول کانگریس نے کہا کہ وہ اس معاملے میں صدرجمہوریہ سے بھی ملاقات کرکے اپنا مطالبہ پیش کرے گی۔

03 Jul 2021, 3:37 PM

ہم مقامی شکایات افسر کی تقرری کے آخری مراحل میں ہیں، ہائی کورٹ میں ٹوئٹر کا بیان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر جلد ہی ایک شکایت افسر کی تقرری کرنے جا رہا ہے۔ اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے، کمپنی نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ وہ شکایت افسر کی تقرری کے آخری مرحلے میں ہے۔ اس سے قبل ٹوئٹر کی جانب سے ہندوستان میں مقرر کردہ عبوری شکایت افسر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

خیال رہے کہ آئی ٹی کے نئے قواعد کے تحت ہندوستانی صارفین کی شکایات پر کارروائی کرنے کے لئے سوشل میڈیا کی بڑی کمپنیوں میں شکایت افسر کی تقرری کرنا لازمی ہے۔

03 Jul 2021, 2:41 PM

’رافیل سودے‘ کی حقیقت سامنے آ چکی، کیا اب مودی جے پی سی تفتیش کا سامنا کریں گے! سرجےوالا

فرانسیسی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے حوالہ سے کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف رافیل سودے گھوٹالہ معاملہ پر پھر سے محاذ کھول دیا ہے۔ سرجے والا نے کہا، ’’فرانسیسی ویب سائٹ ’میڈیاپارٹ‘ نے ریلائنس-دسالٹ سودے کے تعلق سے تمام ثبوت اجاگر کر دئے۔ مودی حکومت اور ’سویٹ ہارٹ‘ ڈیل (رافیل ڈیل) اب بالکل واضح ہے۔ کیا اب وزیر اعظم نریندر مودی جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کی تفتیش کو منظوری دیں گے؟‘‘

خیال رہے ہے کہ فرانسیسی خبررساں ادارے میڈیا پارٹ نے رپورٹ شائع کی ہے کہ رافیل سودے معاملہ میں مبینہ گھوٹالہ کی شکایت کے بعد اس سودے کی عدالتی جانچ کے لئے جج کی تقرری کر دی گئی ہے۔ عدالتی تفتیش میں فرانس کے سابق صدر اور موجودہ صدر سے بھی تفتیش ہو سکتی ہے۔


03 Jul 2021, 1:44 PM

 ایل پی جی سلینڈر قیمتوں میں اضافہ کے خلاف این سی پی کا ممبئی میں مظاہرہ

ایل پی جی سلینڈر کے داموں میں اضافہ کے خلاف آج ممبئی میں این سی پی کارکنان نے زوردار مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یو پی اے حکومت کے دوران گیس سلینڈ کی قیمت تقریباً 324 روپے تھی لیکن 7 سالوں میں یہ 900 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اس مہنگائی نے عام آدمی کی کم توڑ کر رکھ دی ہے۔ خیال رہے کہ یکم جولائی سے ایل پی جی کے سلینڈر میں 25 روپے کا اضافہ کیا تھا تھا۔

03 Jul 2021, 12:58 PM

شہنشاہِ جذبات دلیپ کمار کی حالت مستحکم، ابھی تک آئی سی یو میں موجود، سائرہ بانو

سانس لینے میں تکلیف کے بعد اسپتال میں داخل ہونے والے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی حالت مستحکم ہے مگر وہ ابھی تک آئی سی یو میں ہی داخل ہیں۔ یہ اطلاع ان کی اہلیہ اور اپنے زمانے کی بہترین اداکارہ سائرہ بانو نے دی۔

سائرہ بانو نے کہا، ’’دلیپ صاحب کی اب بھی مستحکم ہے۔ وہ ابھی بھی آئی سی یو میں ہیں، ہم انہیں گھر لے جانا چاہتے ہیں مگر ہمیں اس کے لئے ڈاکٹروں کی اجازت کا انتظار ہے۔ وہ آج اسپتال سے ڈسچارج نہیں ہوں گے۔‘‘

خیال رہے کہ دلیپ کمار کو 30 جون کو سانس لینے میں تکلیف کے بعد ممبئی کے پی ڈی ہندوجا استپال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ صحت یاب ہونے کے بعد گھر چلے گئے تھے لیکن کچھ روز بعد ہی دوبارہ اپستال پہنچ گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔