قومی خبریں

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے تعلق سے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس، ’کورونا کے دور میں انتخابات کرانا بڑا چیلنج‘

چیف الیکشن کمشنر سشیل چندر نے کہا کہ اس مرتبہ 5 ریاستوں کی 690 اسمبلی سیٹوں کے انتخابات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ سے محفوظ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا مقصد ہے۔

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب 

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے اتر پردیش سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں ہفتہ کے روز دہلی کے وگیان بھون میں پریس کانفرنس طلب کی۔ پریس کانفرنس میں گوا، پنجاب، منی پور، اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے اطلاعات فراہم کی گئیں۔ کورونا کی روک تھام کے اصولوں کے پیش نظر پریس کانفرنس کا انعقاد وگیان بھون کے بڑے ہال میں کیا گیا۔

Published: undefined

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے لئے چیف الیکشن کمشنر سشیل چندر نے دو دیگر الیکشن کمشنروں راجیو کمار اور انوپ کمار چندر پانڈے کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران چیف الیکشن کمشنر سشیل چندر نے کہا کہ اس مرتبہ 5 ریاستوں کی 690 اسمبلی سیٹوں کے انتخابات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ سے محفوظ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں انتخابات کرانا بڑا چیلنج ہے۔

Published: undefined

الیکشن کمشنر نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ افراد یا کورونا کے ممکنہ متاثرین کے گھر الیکشن کمیشن کی ٹیم خود پہنچے گی اور ووٹ ڈلوا کر آئے گی۔ اس طرح کے ووٹروں کو بیلٹ پیپر سے ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہوگا۔ الیکشن کمشنر سشیل چندر نے مزید بتایا کہ اس مرتبہ مجموعی طور پر 18.34 کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا اظہار کریں گے۔ ان میں 8.55 کروڑ خواتین شامل ہیں جبکہ 24.9 لاکھ ووٹر پہلی مرتبہ ووٹ ڈالیں گے۔ ان میں سے 11.4 لاکھ لڑکیاں پہلی مرتبہ ووٹر بنی ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ تمام پولنگ بوتھ گراؤنڈ فلور پر ہوں گے، تاکہ لوگوں کو ووٹنگ میں آسانی رہے۔ کورونا کی روک تھام کے لئے ہر بوتھ پر ماسک اور سینیٹائزر موجود رہے گا۔ کورونا کی وجہ سے اس مرتبہ ہر بوتھ پر صرف 1215 افراد ہی ووٹ ڈالیں گے، اس سے پہلے 1500 ووٹ ڈالے جاتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ بوتھوں کی تعداد میں 16 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گوا میں اسمبلی کی 40 سیٹیں ہیں، جبکہ پنجاب میں 117، منی پور میں 60 اور اتراکھنڈ میں 71 اسمبلی حلقے ہیں۔ جبکہ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسمبلی کی 403 سیٹیں ہیں۔ الیکشن کمیشن ان ریاستوں میں الیکشن کی تیاری کے سلسلے میں پچھلے کئی دنوں سے مرکز اور ریاستی حکومت کے افسروں اور سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ غور و خوض کا عمل پورا کر چکا ہے۔ ان ریاستوں کی ووٹر لسٹ کا مختصر جائزہ لیا جا چکا ہے۔ کمیشن نے ریاستوں سے الیکشن ڈیوٹی پر لگائے جانے والے ملازمین کی مکمل ٹیکہ کاری پر زور دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined