قومی خبریں

سری نگر میں مہاراشٹر کے عمر رسیدہ سیاح کی کورونا سے موت

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ سیاح کو 30 مارچ کو سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد اسپتال سری نگر کے ٓسپتال برائے امراض سینہ میں داخل کیا گیا تھا اور ان کا بیٹا اسپتال میں زیر نگرانی ہے۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی 

سری نگر: گرمائی دارلحکومت سری نگر کے ڈل گیٹ علاقے میں واقع اسپتال برائے امراض سینہ میں مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے ایک عمر رسیدہ سیاح کی کورونا سے موت واقع ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے اسپتال برائے امراض سینہ میں مہاراشٹر کے پونے سے تعلق رکھنے والے ایک 70 سالہ سیاح کی کورونا سے موت واقع ہوگئی۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ متوفی سیاح اور اس کے بیٹے کا چند روز قبل سری نگر ہوئی اڈے پر کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ سیاح کو 30 مارچ کو سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد اسپتال سری نگر کے ٓسپتال برائے امراض سینہ میں داخل کیا گیا تھا اور ان کا بیٹا اسپتال میں زیر نگرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاح شدید کورونا نمونیہ میں مبتلا تھا۔

Published: undefined

وہیں مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقہ میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) وبا کے کیس تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4210 انفیکشن کے نئے واقعات سامنے آئے ہیں اور 88 مریضوں کی موت ہوگئی۔ صحت افسران نے بدھ کے روز یہ معلومات فراہم کیں۔ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے جمع کی گئی معلومات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں انفیکشن کے 1116 نئے واقعات رونما ہوئے ہیں اور 43 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع