منشیات معاملے میں اداکار اعجاز خان کو این سی بی نے تفتیش کے بعد کیا گرفتار

ممبئی میں اداکار اعجاز خان کو این سی بی نے منشیات کے ایک کیس میں گرفتار کیا ہے، اعجاز خان کو 8 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا نام منشیات فروش شاداب کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا تھا۔

اعجاز خان، تصویر آئی اے این ایس
اعجاز خان، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی میں اداکار اعجاز خان کو این سی بی نے منشیات کے ایک کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔ اعجاز خان کو 8 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ اداکار اعجاز خان کا نام منشیات فروش شاداب بٹاٹا کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد این سی بی نے ان کے اندھیری اور لوکھنڈ والا سمیت متعدد مقامات پر سرچ آپریشن کیا۔ اعجاز خان جیسے ہی راجستھان سے بذریعہ فلائٹ ممبئی ائر پورٹ پہنچے، تو انہیں سب سے پہلے این سی بی نے حراست میں لیا۔ اس کے بعد این سی بی کے ذریعہ ان سے کافی دیر تک پوچھ گچھ کی گئی۔ پھر انہیں گرفتار کیا گیا۔ اسی دوران اعجاز خان نے کہا کہ انہیں این سی بی نے حراست میں نہیں لیا ہے، بلکہ وہ خود این سی بی آفس پہنچے تھے، کیوں کہ انہیں طلب کیا گیا تھا۔

اعجاز خان اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ فلموں کے علاوہ وہ ایک طویل عرصے تک ٹی وی میں بھی اپنی سرگرمیاں انجام دیتے رہے ہیں۔ ٹی وی کے متنازعہ شو ’بگ باس‘ میں وہ اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مار پیٹ کی وجہ سے خوب خبروں میں رہے تھے۔ اس سے قبل اعجاز خان کو فیس بک پر قابل اعتراض پوسٹ پوسٹ کرنے معاملے میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔


اعجاز خان بگ باس سیزن 7 میں دیکھا گیا تھا۔ انہیں ’بگ باس‘ میں شریک ساتھی کے ساتھ مار پیٹ کرنے کے بعد ’بگ باس‘ شو سے نکال دیا گیا تھا۔ ’بگ باس‘ کے علاوہ انہوں نے کامیڈی نائٹ ود کپل، کرم اپنا اپنا، کہانی ہمارے مہابھارت کی اور رھے تیرا آشیرواد جیسے سیریل میں بھی کام کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */