ترکی: 24 گھنٹوں میں کورونا سے 155 افراد ہلاک، 37303 نئے معاملے

اس دوران کورونا کے 1376 نئے مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق کورونا کے 2054 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

انقرہ: ترکی میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 37303 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ نومبر 2020 کے بعد یہ ایک ہی دن میں پیش آنے والے سب سے زیادہ واقعات ہیں۔ ترکی کی وزارت صحت نے بدھ کے روز یہ بیان جاری کیا۔

بیان کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 37303 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ اس عرصے کے دوران کووڈ- 19 سے 155 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس دوران کورونا کے 1376 نئے مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق کورونا کے 2054 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوگان نے پیر کے روز کہا تھا کہ ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر متعدد صوبوں میں ہر ہفتے کے آخر میں جمعہ کی صبح 9 سے شام 5 بجے تک کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔