قومی خبریں

سری نگر کے مزید 8 علاقوں کو ’مائیکرو کنٹونمنٹ زون‘ قرار دیا گیا

ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد نے کہا کہ اگر یومیہ معاملات میں اضافہ جاری رہا تو ضلع انتظامیہ کے پاس متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاون نافذ کرنے کے سوا اور کوئی چارہ باقی نہیں رہ جائے گا۔

کووڈ-19، تصویر یو این آئی
کووڈ-19، تصویر یو این آئی 

سری نگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں روز بروز کووڈ-19 کیسوں میں اُچھال کے پیش نظر ضلع انتظامیہ سری نگر نے مزید 8 علاقوں کو ’مائیکرو کنٹونمنٹ زون‘ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ لگاتار اضافہ کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’’ضلع سری نگر کے بٹہ مالو، زڈی بل، ایس آر گنج اور خانیار زون کے تحت آنے والے 8 علاقوں کو ’مائیکرو کنٹونمنٹ زون‘ کے زمرے میں لایا گیا ہے، کیونکہ ان علاقوں میں حالیہ ایام کے دوران یومیہ کووڈ-19 کیسوں میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے۔‘‘

Published: undefined

ذرائع نے مزید کہا کہ بٹہ مالو میڈیکل زون میں ملت آباد، پیر باغ نزدیک اسلامک پبلک اسکول، نورانی کالونی پیر باغ۔ میڈیکل زون زڈی بل کے تحت آنے والے علاقوں میں اپر صورہ نزدک پیٹرول پمپ، بلال کالونی صورہ نزدیک بلال مسجد ، بٹہ کدل نزدیک دارلعلوم بلالیہ۔ ایس آر گنج میڈیکل زون میں زینہ کدل نزدیک گگر مسجد اور خانیار میڈیکل زون میں بچھوارہ اور بٹوارہ علاقے شامل ہیں۔

Published: undefined

اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد جو کہ ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے چیئرمین بھی ہیں نے کہا کہ ’’حالیہ ایام کے دوران دیکھا گیا کہ مذکورہ علاقوں میں یومیہ کورونا وائرس کیسوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر اس طرح کا اقدام اٹھایا ہے۔‘‘

Published: undefined

اعجاز اسد نے کہا کہ اگر یومیہ معاملات میں اضافہ جاری رہا تو ضلع انتظامیہ کے پاس متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاون نافذ کرنے کے سوا اور کوئی چارہ باقی نہیں رہ جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر سری نگر کے مطابق پچھلے ایک ہفتے سے مذکورہ علاقوں میں کورونا وائرس کا گراف بڑھتا جا رہا ہے جس کے پیش نظر ان علاقوں کو ’مائیکرو کنٹونمنٹ زون‘ قرار دیا گیا ہے۔

Published: undefined

اعجاز اسد کے مطابق جموں و کشمیر کے باقی اضلاع کے مقابلے میں شہر سری نگر ہر روز کورونا کیسوں میں سر فہرست رہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع میں اس وقت 981 ایکٹیو کیسز ہیں جن میں سے صرف ضلع سرینگر میں ہی 476 متاثرہ مریضوں کی تعداد درج کی گئی ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں کل ملا کر 82 کنٹونمنٹ زون ہیں اور آج ان میں مزید 8 علاقے شامل کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined