قومی خبریں

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں ای ڈی کی منیش سسودیا کے معاون سے پوچھ گچھ: ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ شراب گھوٹالہ معاملہ میں منیش سسودیا کے معاون سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ای ڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سسودیا کا پی اے سے تحقیقات سے کوئی تعلق نہیں

منیش سسودیا، تصویر یو این آئی
منیش سسودیا، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی معاملہ میں ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکوریٹ) کی طرف سے منیش سسودیا کے معاون سے پوچھ کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شراب گھوٹالہ کے حوالہ سے منیش سسودیا کے معاون سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ای ڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سسودیا کا پی اے سے تحقیقات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Published: undefined

دہلی کے ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ انہوں نے جھوٹی ایف آئی آر کر میرے خلاف کہیں کچھ نہیں ملا۔ آج انہوں نے میرے پی اے کے گھر پر ای ڈی کی ریڈ کری وہاں بھی کچھ نہیں ملا تو اب اس کو گرفتار کر کے لے گئے ہیں۔ بی جے پی والو! الیکشن میں ہار کا اتنا ڈر!‘‘

Published: undefined

دریں اثنا، بی جے پی نے کہا کہ قانون اپنا کام کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس کی ترجمان الکا لامبا نے بھی منیش سسودیا پر حملہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جانچ ایجنسی اپنا کام کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ دہلی حکومت کی نئی ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھوٹالے کو لے کر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے لگاتار چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined