قومی خبریں

اترکاشی میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف

ڈی ایس پٹوال نے بتایا کہ بھٹواڑی، ڈنڈا، منیری، مانپور میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

زلزلہ، تصویر یو این آئی
زلزلہ، تصویر یو این آئی 

دہرادون/اترکاشی: اتراکھنڈ کے ضلع اتر کاشی میں جمعہ کی دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں عوام خوفزدہ ہو گئے۔ زلزلے کی شدت کا اندازہ ریکٹر پیمانے پر 3.4 لگایا گیا ہے۔ نیشنل ارتھکوئک سائنس سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت کا اندازہ ریکٹر پیمانے پر 3.4 لگایا گیا۔ زلزلے کا سینٹر اتر کاشی سے 23 کلومیٹر مشرق سمت میں زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

Published: undefined

اتراکشی ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر آپریشن سنٹر انچارج ڈی ایس پٹوال نے یو این آئی کو بتایا کہ کل رات کے قریب 01.28 بجے ضلع رودر پریاگ کے سرحدی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ماپی گئی۔

Published: undefined

ڈی ایس پٹوال نے بتایا کہ بھٹواڑی، ڈنڈا، منیری، مانپور میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس کنٹرول سنٹر کے حوالے سے بتایا کہ تمام تھانوں، چوکیوں، چینیالیسوڑ، بڈکوٹ، پورولا، موری میں زلزلے کے جھٹکے محسوس نہیں کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined