قومی خبریں

گھر سے مت نکلیے، ہم آپ کو کورونا سے بھی بچائیں گے اور بھوک بھی مٹائیں گے: کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ آپ کسی بھی طرح کی جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ خوردنی اشیاء یا کسی بھی ضروری سامان کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی۔

tتصویر سوشل میڈیا
tتصویر سوشل میڈیا 

ہندوستان میں 21 دنوں کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی لوگوں میں جیسے ایک افرا تفری کا عالم پیدا ہو گیا اور 24 مارچ کو رات سے ہی لوگ گھروں سے نکل کر بڑی تعداد میں دکانوں پر پہنچنے لگے تاکہ ضروری سامان خرید کر گھر میں رکھ سکیں۔ پی ایم مودی نے اچانک لاک ڈاؤن کر کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی جو ہدایت دی تھی، اس کا ٹھیک الٹا نظر آنے لگا۔ دہلی میں بھی حالات دگرگوں ہی نظر آئے کیونکہ کئی علاقوں میں کرانہ، سبزی اور پھلوں کی دکانوں میں لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آج دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ پریس کانفرنس کر عوام کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ خوردنی اشیاء یا کسی بھی ضروری سامان کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی۔

Published: undefined

اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس میں لوگوں سے صبر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، وقت وقت پر ضروری سامان ملتا رہے گا اور اس کے لیے حکومت نے پوری تیاری کی ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح لفظوں میں کہا کہ "دہلی پولس، دہلی حکومت اور پوری انتظامیہ، ہم سب مل کر آپ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہمیں آپ کے تعاون کی بہت ضرورت ہے۔" انھوں نے مزید کہا کہ "ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ انھیں ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ضرورت پڑی تو حکومت گھر گھر میں سبھی کو ضروری سامان پہنچائے گی۔"

Published: undefined

پی ایم مودی کے ذریعہ پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیے جانے کے بعد دکانوں میں لگی بھیڑ کا تذکرہ کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ "پی ایم مودی کے خطاب کے بعد دکانوں پر لائنیں لگنے لگیں۔ اگر ایسا ہوا تو لاک ڈاؤن سے کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔ میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم نے ساری تیاری کر رکھی ہے۔ دودھ، سبزی، کرانہ وغیرہ سبھی چیزوں کا دھیان رکھا جائے گا۔ آپ کو یہ سبھی سہولیات ملتی رہیں گی۔ ہم آپ کو کسی چیز کی قلت نہیں ہونے دیں گے۔"

Published: undefined

وزیر اعلیٰ کیجریوال نے ضروری سامان فروخت کرنے والے سبھی دکانداروں کو کرفیو پاس مہیا کرائے جانے کا بھی تذکرہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ "ضروری سامان والے سبھی دکانداروں کو پاس دینے کا منصوبہ دہلی حکومت بنا رہی ہے۔ ہم اس کے لیے شام تک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کریں گے۔ ہم ای-پاس جاری کریں گے۔ حکومت ایمرجنسی خدمات والوں کو بھی پاس دے گی۔" انھوں نے مزید کہا کہ "گھر سے باہر مت نکلیں۔ ہم پوری طرح سے کوشش کر رہے ہیں کہ کورونا وائرس سے آپ کو بچائیں اور کوئی بھوکا بھی نہ سوئے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز