قومی خبریں

میری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھیں: ادھو ٹھاکرے

ادھو ٹھاکرے نے اس موقع پر کنگنا تنازعہ پر کچھ بھی نہیں کہا۔ انہوں نے کہا اس وقت میں سیاست پر بات کرنا پسند نہیں کروں گا۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میرے پاس جواب نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: کورونا بحران کے درمیان مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے عوام سے خطاب کیا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عوام نے لاک ڈاؤن کے ضوابط پر عمل کیا ہے۔ تاہم، کورونا بحران ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ حکومت کی جانب سے معمولات زندگی کو پٹری پر لانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے وبا کے اس دور میں تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور ریاستی حکومت کو مکمل تعاون دیا ہے۔

Published: undefined

ادھو ٹھاکرے نے اس موقع پر کنگنا تنازعہ پر کچھ نہیں کہا۔ انہوں نے کہا اس وقت میں سیاست پر بات کرنا پسند نہیں کروں گا۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میرے پاس جواب نہیں ہے۔ مہاراشٹرا کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لہذا، میں مہاراشٹر کی بدنامی کے بارے میں بات کروں گا۔

Published: undefined

ادھو نے کورونا کے معاملہ میں تعاون پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کو کورونا سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، آپ خبردار رہیں، ہم ذمہ دار رہیں گے۔ کچھ ذمہ داری آپ اٹھائیں گے اور کچھ ہم اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹرا وہ ریاست ہے جہاں ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ 15 ستمبر سے ہم ایک مہم شروع کر رہے ہیں۔ جو بھی مہاراشٹر سے محبت کرتے ہیں، ایسے تمام لوگ اس مہم میں اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ مہاراشٹر ہمارا کنبہ ہے، اسے محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اسی لئے ہم نے اس مہم کا نام 'میرا پریوار، میری ذمہ داری' رکھا ہے۔

Published: undefined

ادھر، اداکارہ کنگنا راناوت، شیو سینا اور مہاراشٹرا حکومت کے مابین کشیدگی پر ادھو ٹھاکرے نے اپنے خطاب میں نہ ہی کنگنا کے بارے میں کچھ کہا اور نہ ہی ریٹائرڈ نیوی افسر کی شیو سینا کے کارکنان کی طرف سے کی گئی پٹائی پر۔ ادھر، ممبئی کا پی او کے سے موازنہ کرنے والی کنگنا نے ریاست کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی ہے۔ سمجھا جا رہا ہے کہ انہوں نے گورنر سے شیوسینا اور ادھو ٹھاکرے کی شکایت لگائی۔ تاہم شیو سینا کا کہنا ہے کہ ان کے لئے کنگنا کا باب اب ختم ہو چکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined