یمن: عرب امارات کی حمایت یافتہ 'ایس ٹی سی' کا انخلاء، عدن ایئرپورٹ بند

واضح رہے سعودی عرب نے پچھلے دنوں متحدہ عرب امارات کی طرف سے یمن میں 'ایس ٹی سی' کی حمایت کرتے ہوئے سعودی سرحدوں کے نزدیک کارروائیوں کو مایوس کن قرار دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

سعودی عرب کے ذرائع نے مغربی خبر رساں ادارے  کو بتایا ہے کہ سعودی عرب کی سرحد سے جڑے علاقے جنوبی یمن میں قائم عدن کا ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ہے۔ یہ ایئرپورٹ 'ایس ٹی سی' نامی سدرن ٹرانزیشنل کونسل کے زیر انتظام تھا۔ اب اس ایئرپورٹ کو یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر بند کر دیا گیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا تعلق سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت سے ہے۔ جس نے ایئرپورٹ بند کیا ہے تاکہ متحدہ عرب امارات ، ابو ظہبی اور دبئی سے آنے والی پروازوں کو روکا جائے اور یمن میں پھیلنے والی اندرونی کشیدگی پر قابو پایا جائے۔


یاد رہے سعودی عرب نے پچھلے دنوں متحدہ عرب امارات کی طرف سے یمن میں 'ایس ٹی سی' کی حمایت کرتے ہوئے سعودی سرحدوں کے نزدیک کارروائیوں کو مایوس کن قرار دیا تھا اور خبردار کیا تھا کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں ان علاقوں سے انخلاء مکمل کر کیا جائے۔

بعد ازاں متحدہ عرب امارات نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے رضاکارانہ طور پر اس علاقے سے انخلاء کا فیصلہ کیا ہے اور اماراتی ریاست سعودی عرب کی خودمختاری کا پورا احترام کرتی ہے۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو‘)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔