جموں و کشمیر: سی آر پی ایف اہلکار نے بیوی کا قتل اور سالی کو شدید زخمی کرنے کے بعد لی اپنی جان

پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں سی آر پی ایف اہلکار کی بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کی بہن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

علامتی تصویر سوشل میڈیا
علامتی تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے مضافاتی علاقے گھروٹا میں اتوار کی صبح سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے غصے میں آکر اپنی بیوی کا قتل اور سالی کو شدید طور پر زخمی کر دینے کے بعد اپنے آپ پر گولی چلا کر خود کشی کر لی ہے۔ تاہم واقعے میں سی آر پی ایف اہلکار کی آٹھ سالہ بیٹی معجزاتی طور پر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

پولیس ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 'جموں کے مضافاتی علاقے گھروٹا میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار نے اتوار کی صبح اپنی بیوی کا قتل اور اپنی سالی کو شدید زخمی کر دینے کے بعد اپنے آپ پر بھی گولی چلا کر خود کا خاتمہ کر لیا'۔


انہوں نے کہا کہ 'سیکٹر ہیڈکوارٹرس کے ساتھ منسلک سی آر پی ایف اہلکار کانسٹیبل مدن سنگھ چھب کا اپنی بیوی اور سالی کے ساتھ کسی معاملے پر جھگڑا ہوا جس کے بعد انہوں نے غصے میں آکر اپنی بیوی اور سالی پر گولیاں برسائیں اور انہیں خون میں لت پت دیکھنے کے بعد اپنے آپ پر بھی گولی چلا کر خود کشی کر لی'۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں سی آر پی ایف اہلکار کی بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کی بہن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں سی آر پی ایف اہلکار کی آٹھ سال بچی بال بال بچ گئی ہے۔ دریں اثنا ایک سی آر پی ایف افسر نے بتایا کہ 'جہاں جموں و کشمیر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے وہیں ہم نے بھی اپنی سطح پر تحقیقات شروع کی ہے'۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔