قومی خبریں

راجدھانی دہلی میں آندھی طوفان سے تباہی، سینکڑوں درخت اکھڑ گئے، 2 افراد ہلاک، 23 زخمی

دہلی میں دھول کے طوفان اور ہلکی بارش سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی، تاہم عمارت گرنے اور درخت اکھڑنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 2 دنوں تک تیز ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی کی ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی میں بارش / آئی اے این ایس

 
IANS

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے شہروں میں گزشتہ رات لوگوں کو دھول بھرے طوفان کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد دہلی این سی آر کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی۔ اس سے ایک طرف دہلی کے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی، وہیں دوسری طرف عمارتیں اور درخت گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔ ان واقعات میں دو افراد ہلاک اور 23 افراد شدید زخمی ہوئے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق، لوگوں نے دہلی پولیس کنٹرول روم کو تقریباً 400 سے زیادہ ایمرجنسی کالز کیں اور درختوں اور عمارتوں کے گرنے سمیت اموات کی اطلاع دی۔ پولیس کو دہلی والوں کی طرف سے درختوں کے اکھڑنے سے متعلق 152 کالیں، عمارت کو نقصان پہنچنے سے متعلق 55 اور بجلی میں خلل سے متعلق 202 کالیں موصول ہوئیں۔ درخت گرنے سے 6 زخمی اور 2 جاں بحق ہو گئے۔ اسی طرح عمارت کو نقصان پہنچنے سے 17 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

Published: undefined

گزشتہ رات کی دھول بھری آندھی اتنی زوردار تھی کہ لوگ گھروں میں چھپ گئے تاہم جو لوگ گھروں سے باہر تھے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہفتہ کی صبح جب لوگ گھروں سے باہر نکلے تو دہلی، کینٹ، وسنت کنج، نئی دہلی، حوض خاص، نوئیڈا، رج ایریا سمیت کئی علاقوں میں درخت گرنے کے مناظر دیکھے گئے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے دہلی، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر کے لیے یلو الرٹ اور گروگرام اور فرید آباد کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں اگلے دو دنوں تک بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔ 11 مئی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined