دہلی میں گرمی (فائل)/ یو این آئی
موسمی اتار چڑھاؤ کے درمیان راجدھانی دہلی کی گرمی پھر شدت اختیار کرنے لگی ہے۔ درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے لُو کا دور ایک بار پھر شروع ہو جائے گا، جو تین دنوں تک چلے گا۔ اس دوران درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے آثار ہیں۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ منگل کو آسمان صاف رہے گا۔ تیز دھوپ نکلی رہے گی اور 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 38 اور 23 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔ کہیں کہیں درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری سیلسیس کے آس پاس بھی درج کیا جا سکتا ہے۔ بدھ سے جمعہ یعنی تین دنوں کے لیے ’لو‘ کا یلو الرٹ پہلے ہی جاری کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ دہلی کے زیادہ تر حصوں میں پیر کی صبح سے ہی شدید گرمی رہی۔ دن چڑھنے کے ساتھ ہی دھوپ بھی تیکھی اور تیز ہوتی گئی۔ دن کے 12 بجے کے بعد لوگوں کو خاص طور پر سخت دھوپ کا سامنا کرنا پڑا۔ صفدر جنگ موسمیات مرکز میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ معمول سے 1.7 ڈگری سیلسیس زیادہ ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 21.6 ڈگری سیلسیس رہا جو کہ معمول سے 0.6 ڈگری سیلسیس زیادہ ہے۔ ہوا میں نمی کی سطح 81 سے 32 فیصد رہی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 37.3 ڈگری آیا نگر میں اور سب سے کم درجہ حرارت 23.7 ڈگری نجف گڑھ میں ریکارڈ کیا گیا۔
Published: undefined
وہیں دہلی کی ہوا میں آلودگی کی سطح میں بھی ہلکا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق پیر کو دہلی کا اوسط اے کیو آئی 194 پوائنٹس پر رہا۔ اس سطح کی ہوا کو درمیانے زمرے میں رکھا جاتا ہے۔ حالانکہ خراب زمرے سے یہ صرف 7 پوائنٹس ہی نیچے ہے۔ بورڈ کے مطابق اگلے دو دنوں کے درمیان ہوا کے معیار کی سطح اسی کے آس پاس رہنے کی امید ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined