قومی خبریں

دہلی میں اسکول کھولنے پر فیصلہ متوقع، ڈی ڈی ایم اے کا اجلاس طلب

راجدھانی دہلی میں کورونا کے کیسز کی کم ہوتی تعداد کے پیش نظر دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) آج اسکولوں کو دوبارہ کھولنے پر غور کر سکتی ہے

اسکول کی فائل تصویر / آئی اے این ایس
اسکول کی فائل تصویر / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں کورونا کے کیسز کی کم ہوتی تعداد کے پیش نظر دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) آج اسکولوں کو دوبارہ کھولنے پر غور کر سکتی ہے۔ ریاست میں کورونا سے متعلق پابندیوں میں مزید نرمی بھی کی جا سکتی ہے۔’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق دہلی حکومت کے ایک سینئر افسر نے مطلع کیا ہے کہ ڈی ڈی ایم اے 4 فروری کو دہلی کی صورتحال کا جائزہ لینے اور اسکولوں کو دوبارہ کھولنے اور دیگر پابندیوں نرمی کے حوالہ سے غور و خوض کے لیے میٹنگ منعقد کرے گا۔

Published: undefined

سابقہ میٹنگ کے دوران دہلی حکومت نے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بچوں کی تعلیم کے نقصان کو روکنے کے لیے اسکولوں کو شروع کرنا ضروری ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا تھا کہ حکومت نے اسکولوں کو اس وقت بند کر دیا تھا جب یہ بچوں کے لیے محفوظ نہیں تھے، لیکن ’زیادہ احتیاط‘ انہیں نقصان پہنچا رہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ آن لائن تعلیم کلاس روم میں درس و تدریس کا مقام نہیں لے سکتی۔

Published: undefined

تاہم انفیکشن کی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت نہیں دی تاہم آج ہونے والی میٹنگ میں اس کی ہدایت دی جا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ فروری کے پہلے ہفتے سے بیشتر ریاستوں میں تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں۔ دہلی میں بھی اسکول کھولنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ آج کی میٹنگ کے بعد یہ واضح ہو گا کہ 7 فروری بروز پیر سے اسکول کھل سکیں گے یا انہیں فی الحال بند ہی رکھا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined