قومی خبریں

تمل ناڈو اور پڈوچیری میں طوفان 'فینگل' کا خطرہ، تیز بارش اور ہواؤں کا امکان، آئی ایم ڈی کا الرٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان 'فینگل' تمل ناڈو اور پڈوچیری کے ساحل پر 30 نومبر کو پہنچے گا۔ تیز ہواؤں اور شدید بارش کی پیشگوئی پر پڈوچیری میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر 'ایکس'</p></div>

تصویر 'ایکس'

 

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعرات کو بتایا ہے کہ جنوبی-مغربی بنگال کی خلیج میں بنا گہرا دباؤ اگلے 12 گھنٹے میں طوفان 'فینگل' میں تبدیل ہو جائے گا۔ یہ طوفان شمال-مغرب سمت میں بڑھتے ہوئے تمل ناڈو اور پڈوچیری کے ساحل پر 30 نومبر کی صبح پہنچ جائے گا۔ کاریکل اور مہابلی پورم کے درمیان 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ اس دوران ہوا کی رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی کی تازہ اطلاع کے مطابق 'ڈیپ ڈپریشن' گزشتہ 6 گھنٹوں میں مستحکم تھا اور یہ ترنکومالی سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال-مشرق میں واقع تھا۔ اب یہ شمال مغرب سمت میں سری لنکا کے ساحل کے پاس بڑھتے ہوئے اگلے 12 گھنٹے میں طوفان میں تبدیل ہو جائے گا۔ امکان ہے کہ یہ طوفان 30 نومبر کی صبح تمل ناڈو-پڈوچیری ساحل پر پہنچے گا۔

مرکز کے ڈیوٹی آفیسر ایس کمار نے اے این آئی کو بتایا کہ ڈیپ ڈپریشن جنوب-مغرب بنگال کی خلیج میں کچھ گھنٹے پہلے شمال-مغرب سمت میں بڑھا ہے اور یہ اگلے دو دنوں میں سری لنکا کے ساحل کے پاس ہوتے ہوئے تمل ناڈو کے ساحل تک پہنچے گا۔

Published: undefined

گہرے ڈپریشن کی وجہ سے پڈوچیری میں شدید بارش ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے آج اسکول اور کالجوں کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پڈوچیری کے وزیر تعلیم اروموگم نم سیوائم نے یہ اطلاع دی ہے۔ پڈو چیری اور کاریکل میں 24 گھنٹے میں بالترتیب ساڑھے سات سینٹی میٹر اور ساڑھے نو سینٹی میٹر بارش ہوئی ہے۔ پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ این رنگا سوامی نے افسروں کو نچلے علاقے کے لوگوں کو راحت کیمپوں میں لے جانے کی ہدایت دی ہے۔ 24/7 کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے تاکہ حالات پر نظر رکھی جا سکے۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی کے مطابق جمعرات کو تمل ناڈو، پڈوچیری اور کاریکل میں ہلکی سے تیز بارش، آندھی اور بجلی گرنے کا امکان ہے۔ کانچی پورم، چینگل پٹو، وِلوپورم اور کڈلور ضلعوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ ساتھ ہی چنئی، تروولور اور دیگر ضلعوں میں بھی الگ الگ علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔

خراب موسم کی وجہ سے انڈیگو ایئر لائنس نے بدھ کی رات پروازوں کے تاخیر کے سلسلے میں ایک ایڈوائزری جاری کی۔ کمپنی نے چنئی، توتی کورین، مدورئی، تروچراپلّی اور سلیم کے لیے پروازوں پر منفی موسم کی وجہ سے اثر پڑنے کی بات کہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined