قومی خبریں

کورونا سے متعلق پروٹوکول: دہلی کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ ہوائی اڈے پر کئے جائیں گے تعینات

ریں اثنا، دہلی حکومت نے اپنے تمام ہسپتالوں کو الرٹ کر دیا ہے اور انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ مستقبل میں رپورٹ ہونے والے ممکنہ کووِڈ کیسز کے لیے تیاریاں تیز کریں

منیش سسودیا، تصویر یو این آئی
منیش سسودیا، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے کورونا کے خوف کے درمیان دہلی کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو 15 دنوں کے لیے دہلی کے ہوائی اڈے پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے کورونا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ اساتذہ کو 31 دسمبر سے 15 جنوری تک اضافی عملے کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔

Published: undefined

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کی جانب سے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، ویسٹ نے اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا ہے اور انہیں کووڈ پروٹوکول کو یقینی بنانے کے لیے ایئرپورٹ پر اضافی عملے کے طور پر تعینات کیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق، مجموعی طور پر 85 ملازمین جن میں تدریسی اور غیر تدریسی عملہ بھی شامل ہے، کو بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے کورونا پروٹوکول کو یقینی بنانے کے لیے ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Published: undefined

موسم سرما کی تعطیلات کے باعث یکم جنوری سے 15 جنوری تک اس عرصے کے دوران سرکاری اسکول بند رہیں گے۔ ریں اثنا، دہلی حکومت نے اپنے تمام ہسپتالوں کو الرٹ کر دیا ہے اور انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ مستقبل میں رپورٹ ہونے والے ممکنہ کووِڈ کیسز کے لیے تیاریاں تیز کریں۔

Published: undefined

سرکاری اسپتالوں کے لیے عام ادویات کی خریداری اور کسی بھی کوویڈ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تیاری کے لیے 104 کروڑ روپے کے بجٹ کو منظوری دی گئی ہے۔ نائب وزیر راعلیٰ منیش سسودیا نے پیر کو محکمہ صحت کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ہسپتالوں کے ڈائریکٹروں اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں اس رقم کو منظوری دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined