قومی خبریں

عآپ یعنی ’اروند ایڈورٹائزمنٹ پارٹی‘ ، کانگریس نے پیش کی ’عآپ‘ کی نئی تشریح

کانگریس نے کہا کہ دہلی کی عآپ حکومت نے اسٹوڈنٹ لون منصوبہ کے اشتہار پر 19 کروڑ روپے خرچ کیے تھے، لیکن اس منصوبہ کے تحت صرف 2 طالب علم کو قرض فراہم کیا گیا۔

اجئے کمار، کانگریس
اجئے کمار، کانگریس 

کانگریس نے عام آدمی پارٹی (عآپ) پر آج ایک پریس کانفرنس کر زوردار حملہ کیا ہے۔ کانگریس لیڈر اجئے کمار منگل نے منگل کے روز پریس کانفرنس میں دہلی اور پنجاب کی حکومت پر اعداد و شمار کے ذریعہ حملہ کیا ہے۔ کانگریس لیڈر نے عآپ پر طنز کستے ہوئے میڈیا اہلکاروں سے کہا کہ آج پریس کانفرنس میں ’اروند ایڈورٹائزمنٹ پارٹی‘، ’اروند ایکٹرس پارٹی‘ یا ’اروند عیش پارٹی‘ میں سے کسی ایک نام کو منتخب کر سکتے ہیں۔

Published: 13 Sep 2022, 3:40 PM IST

اجئے کمار نے دہلی حکومت کے ذریعہ 2015 سے اب تک اشتہار پر کیے گئے خرچ کے اعداد و شمار سامنے رکھے۔ انھوں نے بتایا کہ 2015 میں عآپ نے اشہتار کے ذریعہ سے 81 کروڑ روپے الگ الگ اخباروں اور ٹی وی چینلوں کو دیے تھے، پھر 18-2017 میں تقریباً 117 کروڑ روپے، 2019 میں 200 کروڑ روپے، 22-2021 میں 490 کروڑ روپے کے اشتہارات دیے گئے۔

Published: 13 Sep 2022, 3:40 PM IST

کانگریس نے کہا کہ دہلی کی عآپ حکومت نے اسٹوڈنٹ لون منصوبہ کے اشتہار پر 19 کروڑ روپے خرچ کیے تھے، لیکن اس منصوبہ کے تحت صرف 2 طالب علم کو قرض فراہم کیا گیا۔ کیجریوال حکومت کے مزید ایک منصوبہ کا بھی یہی حال رہا۔ اجئے کمار نے بتایا کہ دہلی کی عآپ حکومت نے اسٹبل ڈی-کمپوزر کے اشتہار پر 23 کروڑ روپے خرچ کیے، لیکن اسٹبل ڈی-کمپوزر پر محض 5 لاکھ روپے کا کام ہوا ہے۔

Published: 13 Sep 2022, 3:40 PM IST

دہلی حکومت پورے ملک میں اپنے تعلیمی ماڈل کو سب سے بہتر بتاتی ہے۔ کانگریس نے اس پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔ کانگریس نے پوچھا کہ دہلی کی عآپ حکومت کا اگر تعلیمی ماڈل بہترین ہے تو پھر سرکاری اسکول کو بچے چھوڑ کر پرائیویٹ اسکولوں میں کیوں جا رہے ہیں۔

Published: 13 Sep 2022, 3:40 PM IST

کانگریس لیڈر نے کہا کہ کورونا بحران میں ضرور دہلی کے سرکاری اسکولوں میں بچے بڑھے تھے، لیکن اس کے بعد سے وہ سبھی پرائیویٹ اسکولوں میں چلے گئے۔ علاوہ ازیں پاس کرنے کے فیصد سے متعلق انھوں نے کہا کہ شیلا دیکشت حکومت میں 12ویں کے 90 فیصد طلبا امتحان پاس ہونے میں کامیاب ہوتے تھے، لیکن اب یہ نمبر گر کر 81 فیصد پر آ چکا ہے۔ کانگریس نے پوچھا کہ کیا یہی ہے سب سے بہترین تعلیمی ماڈل۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ اروند کیجریوال بولتے رہتے ہیں کہ انھوں نے 10 لاکھ ملازمتیں دی ہیں۔ لیکن سچائی اس سے بہت الگ ہے۔ اجئے کمار نے کہا کہ 2018 میں 1، 2019 میں 260 اور 2020 میں 23 لوگوں کو ہی ملازمت ملی۔

Published: 13 Sep 2022, 3:40 PM IST

پنجاب کی عآپ حکومت پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اجئے کمار نے کہا کہ پنجاب میں حکومت ملامزین کو تنخواہ بھی نہیں دے پا رہی ہے، لیکن ٹی وی چینل والوں کو خوش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی۔ ان سے ٹی وی چینلوں کے مالکان بہت خوش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں بھگونت مان حکومت نے گجرات میں ٹی وی چینلوں اور اخباروں کے اشتہارات پر 36 کروڑ روپے خرچ کر دیے، لیکن ان کے پاس تنخواہ کی ادائیگی کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

Published: 13 Sep 2022, 3:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Sep 2022, 3:40 PM IST