سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ: جموں اور سری نگر سمیت ملک بھر میں سی بی آئی کے چھاپے

سینٹرل بیرو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے پولیس سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالے کے سلسلے میں منگل کی صبح جموں و کشمیر سمیت ملک بھر میں 33 مقامات پر چھاپے مارے

سی بی آئی، تصویر آئی اے این ایس
سی بی آئی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

سری نگر: سینٹرل بیرو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے پولیس سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالے کے سلسلے میں منگل کی صبح جموں و کشمیر سمیت ملک بھر میں 33 مقامات پر چھاپے مارے۔

سی بی آئی ذرائع نے کہا کہ سی بی آئی نے منگل کی صبح جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کے سابق چیئر مین خالد جہانگیر اور جے کے ایس ایس بی کے امتحانات کے کنٹرولر اشوک کمار اور ایک ڈی ایس پی سمیت جموں وکشمیر پولیس کے کچھ افسروں اور سی آر پی ایف کے کچھ افسروں کی رہائش گاہوں پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔


انہوں نے بتایا کہ جموں اور سری نگر کے علاوہ کرنال، مہندر گڑھ، گجرات کے گاندھی نگر، دہلی، اتر پردیش کے غازی آباد اور کرناٹک کے بنگلورو میں بھی تلاشی کارروائیاں انجام دی گئیں۔

بتادیں کہ پولیس سب انسپکٹر کی اسامیوں کے لئے سال رواں کے27 مارچ کو امتحانات منعقد ہوئے تھے جبکہ ان کے نتائج کا اعلان4 جون کو کیا گیا تھا۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری ہوتے ہی ان امتحانات میں بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے تھے جس کے پیش نظر حکومت نے تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔