
راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے (فائل)، تصویر @kharge
ہندوستان کے انتخابی عمل میں مبینہ دھاندلی اور’ووٹ چوری‘ کے خلاف کانگریس نے اپنی مہم مزید تیز کر نے کے عزائم کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی اتوار (14 دسمبر 2025 ) کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کررہی ہے جس کے ذریعہ کانگریس حکومت اور الیکشن کمیشن پر ملی بھگت کا الزام لگا تے ہوئے انہیں کٹگھرے میں کھڑا کرے گی۔
Published: undefined
اس ریلی کو کانگریس اعلیٰ قیادت جیسے قومی صدرملک ارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، کے سی وینو گوپال، جے رام رمیش اور سچن پائلٹ سمیت کئی سینئر لیڈر بھی اسٹیج پر موجود ہوں گے۔ کانگریس پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی کے بھی اس عظیم ریلی میں شامل ہونے کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے۔
Published: undefined
اس سلسلے میں کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیمی) کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی نے ’ووٹ چوری‘ کے خلاف ملک گیر پیمانے پر مہم کے ذریعے تقریباً 5.5 کروڑ دستخط حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے ثبوت کے ساتھ دکھایا ہے کہ ووٹ چوری کیسے ہو رہی ہے۔ انہوں نے وزیر داخلہ کو اس معاملے پر کھلی بحث کا چیلنج بھی دیا ہے لیکن حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔
Published: undefined
وینو گوپال نے کہا کہ ریلی کے بعد کانگریس صدرجمہوریہ سے ملاقات کی درخواست کرے گی اور انہیں 5.5 کروڑ دستخطوں پر مشتمل میمورنڈم پیش کرے گی۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ تحریک جمہوریت اور منصفانہ انتخابات کے تحفظ کے لیے ہے۔ یہ ریلی لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات اور ووٹر لسٹوں کے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان گرما گرم بحث کے چند دن بعد ہورہی ہے۔ کانگریس نے انتخابی عمل میں سنگین بے ضابطگیوں کا الزام لگایا ہے۔
Published: undefined
کانگریس ایم پی عمران پرتاپ گڑھی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ریلی میں لاکھوں لوگ شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے کانگریس کارکنان کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن بھی رام لیلا میدان میں جمع ہوں گے۔ انہوں نے یہ اشارہ بھی دیا کہ ’عظیم اتحاد‘ میں شامل پارٹیوں کے رہنما بھی شرکت کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ یہ ریلی ’’ووٹ چور گڈی چھوڑ ‘‘ کے نعرے کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے کیونکہ الیکشن کمیشن غیر جانبداری سے کام نہیں کررہا ہے۔ اسی طرح بھوپیش بگھیل نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور الیکشن کمیشن مل کر جمہوریت کو کمزور کر رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر ادت راج نے ریلی کو عوامی تحریک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف پارٹی کا پروگرام نہیں ہے بلکہ لوگوں کے حقوق اور جمہوریت کے تحفظ کی لڑائی ہے۔ انہوں نے عام شہریوں سے بھی ریلی میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined