قومی خبریں

کانگریس لیڈران نے چاؤڑی بازار کا کیا دورہ، مقامی تاجروں سے موجودہ مسائل اور اس کے مستقل حل پر ہوئی گفتگو

چاؤڑی بازار کے مقامی لوگوں اور تاجروں سے بات چیت میں دہلی کانگریس صدر دیوندر یادو نے کہا کہ جلد ہی دہلی کانگریس روڈ میپ کے ساتھ عوام کے سامنے آئے گی، جس میں مقامی مسائل کا مستقل حل شامل ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈران چاؤڑی بازار کے تاجروں سے بات کرتے ہوئے</p></div>

کانگریس لیڈران چاؤڑی بازار کے تاجروں سے بات کرتے ہوئے

 

تصویر: محمد تسلیم

نئی دہلی: دہلی کانگریس صدر دیوندر یادو کی قیادت میں دہلی کانگریس لیڈران مختلف علاقوں کا دورہ کر مقامی لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ کانگریس لیڈران مقامی لوگوں کے بنیادی مسائل جاننے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ان مسائل کو پوری طاقت کے ساتھ اٹھایا جا سکے، اور ان کا مستقل حل تلاش کیا جا سکے۔ اسی سلسلہ میں آج فصیل بند شہر پرانی دہلی کے چاؤڑی بازار کے بڑشا بولا چوک پر مقامی لوگوں نے علاقے کے مسائل کو لے کر کانگریس لیڈران کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی۔

Published: undefined

اس موقع پر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو، دہلی کانگریس کے انچارج قاضی نظام الدین، ضلع صدر مرزا جاوید علی، سابق کارپوریشن کونسلر اشوک جین، سابق ممبر اسمبلی انل بھاردواج، دہلی کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عبدالواحد قریشی، سماجی کارکن پورن بھگت کے علاوہ دیگر مقامی لیڈران موجود تھے۔

Published: undefined

بات چیت کے دوران چاؤڑی بازار کے مقامی لوگوں نے کانگریس لیڈران سے سڑکوں کی صفائی، گٹر، پانی کی نکاسی اور بازار کی ابتر حالت پر تشویش کا اظہار کیا۔ دکانداروں اور مقامی لوگوں نے بتایا کہ چاؤڑی بازار، جو دہلی کے سب سے پرانے تجارتی علاقوں میں سے ایک ہے، لیکن یہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ پہلے عام آدمی پارٹی نے بڑے بڑے وعدے کئے لیکن زمینی سطح پر وہ کام نہیں ہو پائے جو ہونے چاہئے تھے۔ تاہم اب بی جے پی نے راجدھانی کی باگ ڈور سنبھالی ہے، مگر چاؤڑی بازار کے حالات بدلنے کی صورت نظر نہیں آ رہی ہے۔ لوگوں نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں عوام کا اپنے منتخب نمائندگان سے سیدھا رابطہ رہتا تھا، لیکن گزشتہ کچھ سالوں سے جس سیاست نے جنم لیا ہے، اس نے عوام و لیڈران کے درمیان دوری پیدا کر دی ہے۔

Published: undefined

ریاستی صدر دیویندر یادو نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم دہلی کے ہر علاقے میں جا کر لوگوں سے سیدھی بات چیت کر رہے ہیں اور ان کے مسائل کو سن رہے ہیں۔ جلد ہی دہلی کانگریس روڈ میپ کے ساتھ عوام کے سامنے آئے گی، جس میں مقامی مسائل کا مستقل حل شامل ہوگا۔ اس موقع پر دیوندر یادو نے کہا کہ بازار ہمارے ملک میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ اگر یہاں بنیادی سہولیات نہیں ہوں گی تو صارفین یہاں آنے سے کترائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تاجروں کو یقین دلاتے ہیں کہ کانگریس پارٹی آپ کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑی ہے۔

Published: undefined

چاؤڑی بازار علاقے کی بدحالی پر سابق کونسلر اشوک جین نے کہا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے صرف وعدے کیے، لیکن علاقے کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔ آج جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر نظر آتے ہیں۔ بازار میں دھول اڑتی ہے جس کے سبب ہر کس و ناکس پریشان ہے۔ اپنی بات چیت میں مرزا جاوید علی نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ کانگریس پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی آواز ہر سطح پر بلند کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined