قومی خبریں

کانگریس نے ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کا لوگو متعارف کرایا، 14 جنوری سے شروع ہوگی یاترا، ہم خیال جماعتوں کو بھی دعوت

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ 14 جنوری سے منی پور سے ممبئی تک ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ شروع کی جا رہی ہے۔ اس دوران بھارت جوڑو نیائے یاترا کے ذریعے ہم عوام سے منسلک مسائل پر بات کریں گے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کے روز پارٹی کے دہلی واقع صدر دفتر پر ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کا لوگو متعارف کرا دیا۔ انہوں نے اطلاع دی کہ راہل گاندھی کی قیادت میں پارٹی لیڈران 14 جنوری سے ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کا آغاز کر رہے ہیں۔ یاترا سے جڑنے کے لیے انڈیا اتحاد کے لیڈران، کانگریس کی حلیف جماعتوں اور سول سوسائٹی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

بھارت جوڑو نیائے یاترا کے تعلق سے راہل گاندھی نے کہا، ’’ہم پھر تشریف لا رہے ہیں، اپنوں کے درمیان، ناانصافی اور تکبر کے خلاف نیائے (انصاف) کی للکار لے کر۔ سچائی کی اس راہ پر میں حلف لیتا ہوں کہ یاترا جاری رہے گی، انصاف کا حق حاصل ہونے تک۔‘‘

Published: undefined

دریں اثنا، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ 14 جنوری سے منی پور سے ممبئی تک ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ شروع کی جا رہی ہے۔ اس دوران بھارت جوڑو نیائے یاترا کے ذریعے ہم عوام سے منسلک مسائل پر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘، ملک کے باشندگان کو معاشی، سماجی اور سیاسی انصاف دلانے کی جانب ہمارا ایک مضبوط قدم ہے۔ یاترا ملک کے سماجی، معاشی، سیاسی اور بنیادی مسائل پر نکالی جا رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس صدر نے کہا، ’’جب ہم نے پارلیمنٹ میں ملک سے وابستہ مسائل اٹھانے کی کوشش کی تو حکومت نے ہمیں بولنے کی اجازت نہیں دی۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا واقعہ پیش آیا، جب 146 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا۔ اس لئے ہم ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے ذریعے لوگوں کے درمیان جا رہے ہیں، تاکہ ہم اپنی بات ان سے کہہ سکیں اور سماج کے ہر طبقہ سے ملاقات کر کے اس کی بات سن سکیں۔‘‘

Published: undefined

کانگریس صدر نے کہا کہ اس مرتبہ انصاف ہو کر رہے گا، ہر کمزور کو حق مل کر رہے گا۔ برابری کا حق، روزگار کا حق، احترام کا حق۔ انہوں نے کہا کہ ہم مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں کے مسائل، مزدوروں کی بری حالت، امیر غریب کے درمیان بڑھتی کھائی اور ذات پر مبنی مردم شماری سے وابستہ مسائل پر عوام کو بے دار کریں گے۔‘‘

Published: undefined

کھڑگے کے مطابق یاترا کے دوران راہل سماج کے مختلف طبقات سے، تنظیموں سے بات کریں گے اور ان کے مسائل کے حل پر غور و خوض کریں گے۔ بی جے پی حکومت سرعام ای ڈی، سی بی آئی، آئی ٹی کا استعمال کر کے اپوزیشن کو ڈرانے دھمکانے کا کام کر رہی ہے۔ یہ لوگ جب اپوزیشن کے لوگوں کو پکڑتے ہیں، تو ان کے اوپر کوئی بھی کیس تھوپ دیتے ہیں۔ لیکن جیسے ہی وہ آدمی بی جے پی میں شامل ہوتا ہے، اس کی شبیہ بے داغ ہو جاتی ہے۔ آخر یہ کہاں کا انصاف ہے!

Published: undefined

کانگریس صدر نے کہا کہ ہم نے ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ سے جڑنے کے لیے انڈیا اتحاد کے لیڈران، مختلف ریاستوں میں کانگریس کی حلیف جماعتوں اور سول سوسائٹی کو مدعو کیا ہے۔ یاترا کے دوران ان تمام لوگوں سے ملاقات ہوگی اور تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کانگریس صدر کا کہنا تھا، ’’بھارت جوڑو نیائے یاترا کا پلیٹ فارم این جی او، صحافیوں، کسانوں، چھوٹے کاروباریوں، دلت پسماندہ طبقہ، قبائیلیوں اور دانشور طبقہ کو جوڑنے کے لیے بھی ہے۔ یہ یاترا صرف اپنی بات عوام تک پہنچانے کے لیے ہی نہیں بلکہ عوام کی آواز اور ان کے مسائل کو سننے کا بھی پلیٹ فارم ہے۔ ناانصافی کے خلاف انصاف کی لڑائی میں ہم پھر آ رہے ہیں۔ کروڑوں ملک کے باشندگان کی محبت اور دعائیں ساتھ لے کر، آمریت اور تکبر کو کرایا جواب دینے، اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھایئے، اس یاترا میں ہمارے ساتھ جڑیئے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ