قومی خبریں

مغربی بنگال میں کانگریس کو ملی بڑی کامیابی، ترنمول کانگریس کی راجیہ سبھا رکن موسم نور نے تھاما ’ہاتھ‘

کانگریس میں شامل ہونے کے بعد موسم نور نے کہا کہ ’’مالدہ اور مغربی بنگال کے لوگ سیکولرزم، ترقی اور امن سے متعلق جس کانگریسی نظریے پر یقین رکھتے ہیں، میں اسے آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>راجیہ سبھا رکن موسم نور کو کانگریس پارٹی میں شامل کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جے رام رمیش</p></div>

راجیہ سبھا رکن موسم نور کو کانگریس پارٹی میں شامل کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جے رام رمیش

 

مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخاب سے قبل کانگریس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی راجیہ سبھا رکن اور سابق رکن پارلیمنٹ موسم نور نے 3 جنوری کو کانگریس کا دامن تھام لیا ہے۔ وہ ابھی مغربی بنگال سے راجیہ سبھا رکن ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری (مواصلات) جے رام رمیش، کانگریس جنرل سکریٹری (مغربی بنگال کے انچارج) غلام احمد میر، ریاستی کانگریس صدر سبھانکر سرکار اور لوک سبھا رکن عیسیٰ خان چودھری نے انہیں پارٹی میں شامل کرایا۔

Published: undefined

اس موقع پر نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے جے رام رمیش نے سینئر لیڈر اے بی اے غنی خان چودھری کی بھتیجی موسم نور کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بہت خوشی کا موقع ہے اور مغربی بنگال کا سیاسی موسم بدل رہا ہے۔ جے رام رامیش نے مرحوم اے بی غنی خان چودھری کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس کے ستون تھے اور آج بھی لوگ ان کا نام عزت سے لیتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ان کے خاندان کا رکن کانگریس کو مضبوط کرنے کے لیے متحد ہے۔ مغربی بنگال کے لوگ چاہتے ہیں کہ کانگریس مزید مضبوط ہو اور پارٹی اس امید پر پورا اترنے کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔

Published: undefined

مغربی بنگال کے انچارج غلام احمد میر نے موسم نور کی کانگریس پارٹی میں شمولیت کو کانگریس اور مغربی بنگال کے نوجوانوں کے لیے خوشی کا لمحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2026 کے پہلے ہفتہ میں ہی موسم نور کی گھر واپسی کانگریس کے لیے ایک اچھی علامت ہے۔ ان کی بنیاد اور ان کا خون کانگریس کا رہا ہے، اس پوری ریاست میں پارٹی کو نئی توانائی حاصل ہوگی۔

Published: undefined

کانگریس میں شامل ہونے کے بعد موسم نور نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے عزت کی بات ہے کہ وہ پھر سے اپنے پریوار کانگریس میں لوٹ آئی ہیں۔ انہوں نے ترنمول کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے اور 5 جنوری کو راجیہ سبھا کی رکنیت سے بھی رسمی طور پر استعفیٰ دے دیں گی۔ موسم نور نے بتایا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنے بھائی اور کانگریس رکن پارلیمنٹ عیسیٰ خان چودھری کے ساتھ مل کر لیا ہے تاکہ غنی خان چودھری کی وراثت اور نظریہ کو ایک ساتھ مل کر مضبوط کیا جا سکے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مالدہ اور مغربی بنگال کے لوگ سیکولرزم، ترقی اور امن سے متعلق جس کانگریسی نظریے پر یقین رکھتے ہیں، وہ اسے آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined