کانگریس پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر ہوئی گفتگو کی تفصیلات فوری طور پر ایک کل جماعتی اجلاس میں سبھی سیاسی جماعتوں کو دیں اور قوم کو اعتماد میں لیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی جانب سے صدر ٹرمپ کو یہ کہنا کہ ہندوستان نے کبھی بھی تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں کی اور مستقبل میں بھی نہیں کرے گا، خوش آئند ہے لیکن یہ بات وہ صرف وزارتِ خارجہ کے بیان میں کیوں کہہ رہے ہیں؟ انہیں خود سامنے آ کر اپوزیشن سے بات کرنی چاہیے۔
Published: undefined
جے رام رمیش نے کہا کہ خبر کے مطابق وزیراعظم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان 35 منٹ طویل فون گفتگو ہوئی، جس میں مودی نے واضح کیا کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان پر کارروائی امریکہ کی مداخلت پر نہیں بلکہ پڑوسی ملک کی درخواست پر روکی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ تجارتی امور پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
کانگریس رہنما نے سوال اٹھایا کہ جب صدر ٹرمپ 14 بار ثالثی کا دعویٰ کر چکے ہیں، تو وزیر اعظم مودی کو اس پر جواب دینے میں 37 دن کیوں لگے؟ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم مودی قوم کو واقعی باخبر رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں خود آ کر پارلیمنٹ میں بیان دینا چاہیے۔
Published: undefined
اس موقع پر جے رام رمیش نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو وائٹ ہاؤس میں ظہرانے پر مدعو کیے جانے کو ہندوستانی سفارت کاری کے لیے بڑا جھٹکا قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسی سفارتی پیش رفت ہے جس پر وزیر اعظم کو صدر ٹرمپ کے سامنے ناراضگی ظاہر کرنی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ اگر اندرا گاندھی وزیر اعظم ہوتیں، تو وہ امریکہ کے صدر نکسن یا ریگن کو سخت پیغام دیتیں۔ جے رام رمیش نے کہا کہ وزیر اعظم کو تقسیم کی سیاست کے بجائے ملک کی سالمیت اور خودمختاری کو ترجیح دینی چاہیے۔
Published: undefined
جے رام رمیش نے جنرل عاصم منیر کے ظہرانے، ٹرمپ کے ثالثی کے دعووں اور امریکی جنرل مائیکل کورلا کے حالیہ تبصرے کو ہندوستان کی خارجہ پالیسی کے لیے تین بڑے دھچکے قرار دیا اور کہا کہ ہمیں دکھاوے کے بجائے زمینی حقائق پر مبنی فیصلے کرنے ہوں گے۔
کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم واپسی کے بعد فوری طور پر آل پارٹی میٹنگ بلائیں اور اپوزیشن سمیت پوری قوم کو اعتماد میں لیں تاکہ بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی پوزیشن واضح اور مضبوط ہو۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined